پاکستانی خاتون پر امریکی امیگریشن اسٹیٹس میں مبینہ جعلسازی کا الزام
پاکستانی خاتون نے مبینہ طور پر غلط بیانی اور دھوکہ دہی کے ذریعے امریکہ میں مستقل رہائش (گرین کارڈ) کا اسٹیٹس حاصل کیا
نیویارک ( سپیشل رپورٹر سے ) یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (CBP) کے ڈائریکٹر آف فیلڈ آپریشنز مارٹی سی رےبن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ ایک پاکستانی خاتون نے مبینہ طور پر غلط بیانی اور دھوکہ دہی کے ذریعے امریکہ میں مستقل رہائش (گرین کارڈ) کا اسٹیٹس حاصل کیا۔یو ایس سی بی پی کے مطابق خاتون کو 27 جولائی کو ایمبیسیڈر برج پر حراست میں لیا گیا، جہاں حکام نے مبینہ امیگریشن فراڈ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد کارروائی کی۔
حکام کے مطابق پاکستانی خاتون ابتدا میںعارضی وزیٹر کے طور پر امریکہ میں داخل ہوئی تھیں، تاہم بعد میں انہوں نے مبینہ طور پر گمراہ کن طریقوں سے اپنے امیگریشن اسٹیٹس کو مستقل رہائش میں تبدیل کرنے کے لیے درخواست دائر کی۔یو ایس سی بی پی کے مطابق خاتون اب ملک بدری (Removal) کی کارروائی کا سامنا کر رہی ہیں۔یو ایس سی بی پی افسر نے اپنی پوسٹ میں اس واقعے کوفراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امیگریشن قوانین کے غلط استعمال کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
FRAUD: A Pakistani woman was found to have obtained her U.S. permanent resident status through misrepresentation at the #AmbassadorBridge, July 27.
– Entered U.S. as temporary visitor
– Filed for status adjustment through deceptive practices
– In removal proceedings pic.twitter.com/3DJyHn7Z57— CBP Director of Field Operations Marty C. Raybon (@DFODetroit) August 7, 2026



