پاکستان

نیویارک کی لانگ آئی لینڈ ایکسپر یس وے پر خوفناک بس حادثہ ، پاکستانی افتخار یعقوب شدید زخمی ، ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق

شٹل بس حادثے میں بس بے قابو ہو کر ایکسپریس وے پر دوسری جانب جانے والی افتخار یعقوب کی گاڑی سے ٹکرائی، حادثے میں دو افراد جاں بحق

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک کی لانگ آئی لینڈ ایکسپریس وے پر سوموار کی رات ہونے والے شٹل بس حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پاکستانی امریکن اوبر ڈرائیور افتخار یعقوب شدید زخمی ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شٹل بس کا حادثہ رات تقریباً بارہ بجے کے قریب پیش آیا جب ایئرپورٹ سے مسافروں کو لے جانے والی شٹل بس متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گئی، جس کے بعد بس بیچ کی رکاوٹ (میڈین) سے ٹکرا کر مخالف سمت میں جا پہنچی اور مزید دو گاڑیوں سے جا ٹکرائی۔ بس الٹ کر جب لانگ آئی لینڈ ایکسپریس وے کی دوسری جانب سے گئی تو وہاں پر پاکستانی امریکن اوبر ڈرائیور افتخار یعقوب ، اپنی گاڑی میں جا رہا تھا، اس دوران اچانک غیر متوقع طور پر ہائی کے الٹی جانب سے بس الٹ کر اس کی گاڑی سے آ ٹکرائی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
اس حادثے میں بس ڈرائیور اور ایک مسافر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بس میں 15 عملے کے ارکان سوار تھے، جن میں دو تھائی فلائٹ اٹینڈنٹس بھی شامل تھے۔ یہ عملہ عمان، اردن سے آنے والی رائل جارڈن ائیر لائینزکی پرواز سے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر اترا تھا اور ہوٹل کی جانب جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افتخار یعقوب سمیت دیگر زخمیوں کو ایلم پرسٹ ہسپتال کوینز لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ اس حادثے میں زخمی ہونے والے افتخار یعقوب کے بارے میں ان کے ایک قریبی جاننے والے حسنات واسطی کا کہنا ہے کہ افتخار یعقوب ، گذشتہ تیس سے زائد سالوں سے امریکہ میں مقیم ہے ، اس کے تین یا چار بچے ہیں اور اس کا تعلق گجرات سے ہے ۔ افتخار یعقوب کے نیویارک کے علاوہ ٹیکساس میں موجود عزیز و اقارب ایکسیڈنٹ کی اطلاع ملنے کے بعد نیویارک پہنچ گئے ہیں ۔ دوست احباب کی جانب سے کمیونٹی سے اپیل کی گئی ہے کہ افتخار یعقوب سمیت دیگر زخمیوں کی صحت یابی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں ۔
دریں اثناءامریکی میڈیا یہ بھی رپورٹ کررہا ہے کہ بس ڈرائیو ر ریکارڈ پر ماضی میں کم از کم سات گرفتاریاں اور ٹریفک قوانین کی تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ سمیت دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں بھی شامل ہیں ۔

Two Dead in Long Island Expressway Shuttle Bus Crash in New York, Pakistani American Uber Driver Critically Injured

A late-night collision on Monday left two people dead and several injured, including Pakistani American Uber driver Iftikhar Yaqoob, as emergency crews continue response efforts.

نوٹ ؛ اہم اور تاز ہ خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

اہم خبر : امریکی سپریم کورٹ نے برتھ رائٹ سٹیزن شپ برقرار رکھتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر کالعدم قرار دے دیا

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button