مئیر نیویارک ظہران ممدانی علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے بروکلین میلے میں شریک ہوں گے
نیویارک کے علاقہ کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین پر اتوار، 9اگست کو بروکلین میلہ منعقد ہوگا جس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی ، وطن عزیز کا 79واں یوم آزادی منائے گی
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے مئیر ظہران ممدانی نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو، بروکلین پر یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں ہونے والے پاکستان ڈے بروکلین میلے میں شریک ہوں گے ۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم اور نمائندہ تنظیم علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے زیر اہتمام ہونے والے پاکستان ڈے بروکلین میلے میں شرکت کے لئے مئیر ممدانی کو دعوت دی گئی تھی اور سٹی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق مئیر ممدانی نے دعوت قبول کرتے ہوئے میلے میں کچھ وقت کے لئے شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ نیویارک کے علاقہ کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین پر اتوار، 9اگست کو بروکلین میلہ منعقد ہوگا جس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی ، وطن عزیز کا 79واں یوم آزادی منائے گی ۔ مئیر پاکستان ڈے فیسٹول سے خطاب کریں گے اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کو یوم آزادی پاکستان پر مبارکباد پیش کریں گے ۔



