نیویارک میں علمدار حسین شاہ کی والدہ مرحومہ کےلئے فاتحہ خوانی ، وفاقی وزیر سید عمران شاہ کی شرکت
فاتحہ خوانی میں قونصل جنرل نیویارک سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات شریک ، مرحومہ کےلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی، شرکاءکا سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت
نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت ، ناسا کاؤنٹی ، نیویارک کی ایشین امریکن ایڈوائزی کونسل کے کونسل ممبر سید علمدار حسین شاہ جن کی والدہ پاکستان میں انتقال کر گئی تھیں ، کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا۔ فاتحہ خوانی میں امریکہ کے دورے پر آئے وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ ، پاکستانی قونصل جنرل نیویارک عامر احمد اتوزئی سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزرچوہدری اکرم ، سید تصور الحسن شاہ گیلانی ،پیک یو ایس اے کے بانی ہمایوں شبیر،دانش ملک، کپٹن ضیغم عباس،قمر بشیر ، ناسا کاؤنٹی ہیومن رائٹس کمشنر عذرا ڈار،شیخ طالب حسین،ظہیر مہر،شیخ شکیل،شوکت حسین کاظمی،عون نقوی،سید محسن شاہ ،وسیم سید،سعید حسن،ڈاکٹر فرحت،ڈاکٹر مریم سنگھ،ستنام سنگھ،اقبال کھوکھر،چوہدری جاوید اختر،جیمزسپرین اور عطیہ شہنازسمیت دیگر نے شرکت کی ۔
اس موقع پر معروف اسلامک سکالر مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کروائی ۔
وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ سمیت شرکاءنے سید علمدار حسین شاہ، سید امجد حسین شاہ اور سید موسیٰ کاظم شاہ سمیت سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔سید علمدار حسین شاہ کی جانب سے تمام شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا گیا کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ۔



