نیویارک: قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی سے پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کی ملاقات، پریڈ کی تیاریوں کا جائزہ
پاکستان نے حالیہ عرصے میں اقوام عالم میں جو مقام حاصل کیا ہے، اس کو اس سال پریڈ میں اجاگر کیا جائے گا اور تاریخی اور کامیاب پریڈ منعقد کی جائے گی
نیویارک: قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی سے پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کی ملاقات، پریڈ کی تیاریوں کا جائزہ
پاکستان نے حالیہ عرصے میں اقوام عالم میں جو مقام حاصل کیا ہے، اس کو اس سال پریڈ میں اجاگر کیا جائے گا اور تاریخی اور کامیاب پریڈ منعقد کی جائے گی
نیویارک ( اردو نیوز)پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے نیویارک میں پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کے ایک وفد سے قونصل خانے میں ملاقات کی، جس میں اگست 2026 میں منعقد ہونے والی پاکستان ڈے پریڈ کی تیاریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سال پاکستان ڈے پریڈ ، اتوار ، 23اگست کو ہو رہی ہے ۔ ملاقات کرنے والے وفد میں ڈاکٹر حق، احمد جان،منیر لودھی، اسد چوہدری ، مرزا خاور بیگ، مظفر بھٹہ شامل تھے
ملاقات کے دوران پریڈ کمیٹی کے ارکان نے قونصل جنرل کو تقریب کی منصوبہ بندی، انتظامات اور مختلف سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ وفد نے بتایا کہ اس سال بھی پاکستان کی قومی شناخت، ثقافت اور یکجہتی کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔

قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے پریڈ کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات نہ صرف پاکستانی ثقافت اور قومی ورثے کو فروغ دیتی ہیں بلکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کا بھی ذریعہ بنتی ہیں۔
انہوں نے یقین دلایا کہ نیویارک میں پاکستان کا قونصل خانہ پاکستان ڈے پریڈ کے کامیاب انعقاد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا تاکہ یہ قومی تقریب بھرپور انداز میں منائی جا سکے۔پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حالیہ عرصے میں اقوام عالم میں جو مقام حاصل کیا ہے، اس کو اس سال پریڈ میں اجاگر کیا جائے گا اور تاریخی اور کامیاب پریڈ منعقد کی جائے گی ۔
Consul General Meets Pakistan Day Parade Committee to Review Preparation
Consul General of Pakistan in New York, Mr. Aamer Ahmed Atozai, received a delegation of the Pakistan Day Parade Committee at the Consulate today to discuss preparations for the upcoming Pakistan Day Parade scheduled to be held in August 2026. The delegation briefed the Consul General on the planning and organizational arrangements for the event. Mr. Atozai appreciated the Committee’s efforts and assured the Consulate’s full support to ensure the successful celebration of Pakistan’s national spirit and cultural heritage.
New York
26 June 2026



