نیویارک میں 23اگست کوپاکستان ڈے پریڈ کی تیاریاں مکمل
اتوار ،23اگست کو پاکستان کے79ویں یوم آزادی کے سلسلے میں نیویارک سٹی میں پاکستان ڈے پریڈ منعقد ہو گی، گلوکار بلال سعید پہلی پرفارم کریں گے
اتوار ،23اگست کو پاکستان کے79ویں یوم آزادی کے سلسلے میں نیویارک سٹی میں پاکستان ڈے پریڈ منعقد ہو گی، گلوکار بلال سعید پہلی پرفارم کریں گے
نیویارک ( سپیشل رپورٹر سے ) پاکستان انڈیپنڈنس ڈے اینڈ پریڈ کمیٹی نیویارک کے زیر اہتمام نیویارک سٹی میں حسب روایت اس سال بھی پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے سلسلے میں پاکستان ڈے پریڈ منعقد ہو گی ۔ اتوار ،23اگست کو نیویارک سٹی میں ہونیوالی پاکستان ڈے پریڈ کی تمام تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں ۔ نیویارک میں جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں منعقد ہونیوالے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے فلیگ شپ ایونٹ ، پاکستان ڈے پریڈ میں اہم شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔
پاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کے احمد جان ، مرزا خاور بیگ، منیر لودھی ، منظور الحسن اور اسد چوہدری کا کہنا ہے کہ پریڈ میں حسب روایت فلوٹس شامل ہوں گے جن پر پاکستان کی تاریخ ، ثقافت اور ہیریٹیج کی عکاسی کی جائے گی اور پاکستانی امریکن کمیونٹی ارکان روایتی انداز میں پاکستانی ملبوسات میں سبز ہلالی پرچم کے ساتھ شریک ہوں ۔
پاکستان کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار بلال سعید پہلی بار پاکستان ڈے پریڈ میں پرفارم کریں گے اور قومی نغموں کے علاوہ اپنے مشہور گانوں سے شرکاءکو محظوظ کریں گے ۔
Pakistan Day Parade New York 2026



