پاکستانبین الاقوامی

پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

فیصلہ کا مقصد کشمیری عوام کے حقوق اور جمہوری اصولوں کا تحفظ کرنا ہے۔پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کا مؤقف ہے کہ موجودہ ملکی اور علاقائی حالات کے پیشِ نظر وہ انتخابی عمل سے دور رہیں گے۔ پی ٹی آئی کے مطابق، یہ فیصلہ سیاسی نفع نقصان کو دیکھ کر نہیں کیا گیا، بلکہ اس کا مقصد کشمیری عوام کے حقوق اور جمہوری اصولوں کا تحفظ کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک کشمیر میں صاف ستھرا اور پرامن سیاسی ماحول قائم نہیں ہوتا، وہ الیکشن کا حصہ نہیں بنیں گے۔

تحریک انصاف نے خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اس وقت گہرے بحران کی زد میں ہے، جہاں راولاکوٹ سمیت کئی مقامات پر شہری اپنے حقوق کے لیے دھرنے دیے بیٹھے ہیں اور پنجاب سے خوراک کی سپلائی بھی روک دی گئی ہے۔ ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ سیاسی بحران بڑھانے کے بجائے عوامی مسائل حل کیے جائیں۔

دوسری جانب، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے پی ٹی آئی کے تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عام انتخابات شیڈول کے مطابق 27 جولائی کو ہی ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انتخابی شیڈول آئینی مدت پوری ہونے پر قانونی تقاضوں کے تحت جاری کیا گیا ہے اور اس کے پیچھے کوئی سیاسی مقصد یا بدنیتی شامل نہیں ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ الیکشن کو ہر صورت شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ بنایا جائے گا۔

PTI Boycotts Azad Kashmir Elections Amid Regional Crisis

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button