
استقبالیہ کے انعقاد میں امجد نواز، خورشید بھلی، ظفر چیمہ، حسام شکیل، ثمینہ حیدر، اکرم اعوان، عمران قاضی ، چوہدری عبدالقیوم، ندیم یوسف، راجہ اشتیاق، احمد خان سمیت ساتھیوں نے کلیدی کردار ادا کیا
ڈاکٹر عارف علوی کا پی ٹی آئی نیویارک کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش، عمران خان کی رہائی اب کچھ وقت کی بات ہے ، وہ جلد پاکستانی عوام اور اپنے ساتھیوں کے درمیان ہونگے عارف علوی
ڈاکٹر عارف علو ی نیویارک سے عمران خان کے لئے یہ پیغام لے کر جائیں گے کہ ہم عمران خان کی رہائی اور دوبارہ وزیر اعظم بننے کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، امجدنوازکا خطاب
ہم فسطائیت کے خلاف ڈٹے رہے گے اور میں کسی بھی جبر و استبداد کو اپنے پاو¿ں میں پہنی خان چپل کی نوک پر رکھتا ہوں ، عمران خان اور پی ٹی آئی اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، قاسم سوری
عمران خان اپنی جدوجہد کررہا ہے اور سیاسی جدوجدمیں ایسی جراتمندانہ جدوجہد کی کوئی مثال نہیں ملتی ، ہمیں اپنے حصہ کا کام کرنا ہے، ڈاکٹر شہباز گل کے خطابات
کسی طرح کی بھی سازشوں میں لپٹی ڈپلومیسی کو ہم مسترد کرتے ہیں اور جو لوگ ڈیلوں کے نام پر دونوں طرف رابطہ رکھے ہوئے ہیں، وہ عمران خان کے ساتھ مخلص ہیں ،جلسے میں مقررین کا مشترکہ موقف
اوورسیز میں ایک سو فیصد پاکستانی عمران خان کے ساتھ تھے ، ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے،منیر کھٹانہ ،خورشید بھلی ، ظفر چیمہ، ثمینہ حیدر، حسام شکیل، شاہد رانجھا، ضیاءالرحمان، سلمان ناصر، علیم طارق
چوہدری علیم طارق کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امجد نواز صرف امریکہ میں ہی کام نہیں کررہے بلکہ وہ پاکستان اور خصوصی طور پر ناروال میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں تقریب سے خطاب کے دوران ضیاءالرحمان سمیت دیگر مقررین نے ڈاکٹر عارف علوی اور پارٹی قائدین سے کہا کہ امریکہ سے پاکستان جا کر پی ٹی آئی کی نمائندگی کا صرف ان لوگوں کو ہے کہ جو یہاں پر دن رات محنت کررہے ہیں نہ کہ نا معلوم لوگوں کو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ کے لئے کسی کو پاکستان لے کر جانا ہےءتوامجد نواز ،منیر کھٹانہ جیسے لوگوں کو نمائندگی دی جائے جو دن رات کام کررہے ہیں
استقبالیہ میں پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے سمیت مختلف ریاستوں سے آئے پارٹی قائدین ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم نمائندہ تنظیم کے نمائندوں منیر کھٹانہ، ضیاءالرحمان، وقار خان، حیدر سید، سعادت رانا، سیف چوہدری ، رانا جاوید ، وسیم سید ، اسلم دھلوں ، امجد اقبال ،ڈاکٹر اقبال خان ، ڈاکٹر مامون اقبال ، شمس الزمان، طاہر بھٹہ ، طاہر بوبی ، وسیم سید، شاہد رانجھا، دیوان غلام مصطفی ، اسلم ڈھلوں، فضل حق سید، اٹارنی شیخ لطف اللہ، تبسم بٹ ،سلمان ناصر(سابق چئیرمین چیف منسٹر شکایات سیل پنجاب ) ،چوہدری علیم طارق (حقیقی ایم پی اے )اورانسپکٹر عدیل رانا، کیپٹن ضیغم عباس سمیت پارٹی اور کمیونٹی ارکان نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب میں نظامت کے فرائض خورشید احمد بھلی نے ادا کئے
نیویارک ( اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے چیف کوارڈی نیٹر امجد نواز کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام امریکہ کے دورے پر آئے سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اعزاز میں گرینڈ استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری ، سابق معاون خصوصی برائے وزیر اعظم ڈاکٹر شہباز گل نے خصوصی شرکت کی ۔ شیرازی ریسٹورنٹ نیویار ک میں دئیے گئے استقبالیہ کے اہتمام میں امجد نواز کی قیادت میں پی ٹی آئی ہوسٹ کمیٹی کے ارکان خورشید بھلی، ظفر چیمہ، ثمینہ حیدر، حسام شکیل،اکرم اعوان، عمران قاضی ، چوہدری عبدالقیوم، ندیم یوسف، راجہ اشتیاق، احمد خان سمیت ساتھیوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔
استقبالیہ میں پاکستان تحریک انصاف یو ایس اے سمیت مختلف ریاستوں سے آئے پارٹی قائدین ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم نمائندہ تنظیم کے نمائندوں منیر کھٹانہ، ضیاءالرحمان، وقار خان، حیدر سید، سعادت رانا، سیف چوہدری ، رانا جاوید ، وسیم سید ، اسلم دھلوں ، امجد اقبال ،ڈاکٹر اقبال خان ، ڈاکٹر مامون اقبال ، شمس الزمان، طاہر بھٹہ ، طاہر بوبی ، وسیم سید، شاہد رانجھا، دیوان غلام مصطفی ، اسلم ڈھلوں، خالد خٹک،فضل حق سید، اٹارنی شیخ لطف اللہ، تبسم بٹ ،سلمان ناصر(سابق چئیرمین چیف منسٹر شکایات سیل پنجاب ) ،چوہدری علیم طارق ۔(امیدوار ایم پی اے )اورانسپکٹر عدیل رانا،کیپٹن ضیغم عباس سمیت پارٹی اور کمیونٹی ارکان نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب میں نظامت کے فرائض خورشید احمد بھلی نے ادا کئے ۔
امجد نواز نے پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے تمام عہدیداروں اور ساتھیوں کی ایماءپر ڈاکٹر عارف علو ی سے کہا کہ وہ نیویارک سے عمران خان کے لئے یہ پیغام لے کر جائیں گے کہ ہم عمران خان کی رہائی اور دوبارہ وزیر اعظم بننے کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس وقت تک دم نہیں لیں گے کہ جب تک پاکستان میں حقیقی جمہوریت بحال نہیں ہو جاتی اور عمران خان دوبارہ وزیر اعظم نہیں بنتے ۔
سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نیویارک کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی اب کچھ وقت کی بات ہے ، وہ جلد پاکستانی عوام اور اپنے ساتھیوں کے درمیان ہونگے ۔انہوں نے عمران خان جیل میں ہر قسم کی مشکلات برداشت کررہا ہے اور مصائب کا سامنا کررہا ہے ، وہ ایسا سب کچھ پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے کررہا ہے۔ڈاکٹر علوی کا کہنا تھا اوورسیز پاکستانی اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھی اپنے وطن کے لئے زرمبادلہ بھیج کر بہت خدمت کررہے ہیں لیکن میں ان پر زور دوں گا کہ وہ اپنا علم ، قابلیت اور تجربہ بھی پاکستان منتقل کرے ۔ عمران خان کا خواب کہ پاکستان کو پاکستانی مل کر اپنے پاو¿ں پر کھڑے کریں اور دنیا کی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لا کر کھڑا کریں، ایسا اوورسیز پاکستانیوں کے ”انٹیلچوئل ٹرانسفر “ سے بہت آسان ہو جائیگا۔انہوں نے کہا کہ نوے فیصد پاکستانی اور پاکستان کی خواتین کی تقریباً بیشتر اکثریت عمران خان کے ساتھ ہے ۔
قاسم خان سوری اور ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ظلم کا نظام ختم ہو گا اور اسے ختم کرکے ہی دم لیں گے ۔
قاسم خان سوری نے جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم فسطائیت کے خلاف ڈٹے ہیں اور ڈٹے رہیں گے اور میں کسی بھی جبر و استبداد کو اپنے پاو¿ں میں پہنی خان چپل کی نوک پر رکھتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کبھی بھی اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور کسی دو نمبر ی کو نہیں چلنے دیں گے ۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ عمران خان اپنی جدوجہد کررہا ہے اور سیاسی جدوجدمیں ایسی جراتمندانہ جدوجہد کی کوئی مثال نہیں ملتی ، ہمیں اپنے حصہ کا کام کرنا ہے ۔ آئیں ہم سب اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں کہ آیا ہم اپنے حصے کا کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کوئی جتنی مرضی تنقید کر لے ، میں جس کام کو صحیح سمجھتا ہوں ، اسے صحیح کرونگا اور غلط کو غلط کہتا رہوں گا۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اعظم سواتی قابل احترام ہیں لیکن انہیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا جا رہا ہے ، پی ٹی آئی کو صرف اور صرف عمران خان کے پیچھے چلنا ہے ۔
تقریب سے خطاب کے دوران منیر کھٹانہ ،خورشید بھلی ،ظفر چیمہ، ثمینہ حیدر، حسام شکیل، شاہد رانجھا، ضیاءالرحمان، سلمان ناصراورچوہدری علیم طارق کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اوورسیز میں ایک سو فیصد پاکستانی عمران خان کے ساتھ تھے ، ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے ۔ اوورسیز پاکستانی چاہتے ہیں کہ پاکستان بھی ویسے ہی ترقی کرے کہ جیسے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک نے ترقی کی اور ایسے عمران خان کی دیانت ، شرافت، جرات ، بہادری اور سیاست سے ہی ممکن ہے ۔
چوہدری علیم طارق کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امجد نواز صرف امریکہ میں ہی کام نہیں کررہے بلکہ وہ پاکستان اور خصوصی طور پر ناروال میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں جس کے لئے ناروال کے عوام مشکور ہیں۔تقریب سے خطاب کے دوران ضیاءالرحمان سمیت دیگر مقررین نے ڈاکٹر عارف علوی اور پارٹی قائدین سے کہا کہ امریکہ سے پاکستان جا کر پی ٹی آئی کی نمائندگی کا صرف ان لوگوں کو ہے کہ جو یہاں پر دن رات محنت کررہے ہیں نہ کہ نا معلوم لوگوں کو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ کے لئے کسی کو پاکستان لے کر جانا ہےءتوامجد نواز ،منیر کھٹانہ جیسے لوگوں کو نمائندگی دی جائے جو دن رات کام کررہے ہیں ۔
جلسے میں تمام مقررین کا یہ مشترکہ موقف تھا کہ کسی طرح کی بھی سازشوں میں لپٹی ڈپلومیسی کو ہم مسترد کرتے ہیں اور جو لوگ ڈیلوں کے نام پر دونوں طرف رابطہ رکھے ہوئے ہیں، وہ نہ پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں اور نہ جن کے ساتھ ڈیلیں کررہے ہیں، ان کے ساتھ مخلص ہیں ۔ایسے لوگوں کا کردار خواہ وہ اوورسیز میں ہوں کہ پاکستان میں کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔
آخر میں امجد نواز نے ہوسٹ کمیٹی کے تمام ساتھیوں کا شکرئیہ ادا کیا کہ جن کی دن رات محنت کی وجہ سے نیویار ک میں سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت پارٹی قائدین قاسم سوری ، شہباز گل کے اعزاز میں تاریخی جلسہ عام منعقدہوا۔ انہوں نے تمام شرکاءکا بھی شکرئیہ ادا کیا ۔
PTI NY hosts grand reception for Dr. Arif Alvi led by Amjad Nawaz; Qasim Suri & Shahbaz Gill vow unity for Imran Khan’s return
