اوورسیز پاکستانیز

ہیرا موتی کے والد اور ’السلام حلال میٹ ‘والے اعجاز احمدخان انتقال کر گئے

اعجاز احمدخان گذشتہ پندرہ سالوں سے علیل تھے اور نیویار ک کے ہسپتال میں طویل عرصے سے زیر علاج تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ اتوارکو ادا کر دی گئی

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف کاروباری شخصیت ’السلام حلال میٹ ‘ کے مالک اور ہیرا (اویس احمد خان)، موتی(وقاص احمد خان) اور شیراز احمد خان (شازی) کے والد اعجاز احمد خان طویل علالت کے بعدتقریباً80برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔وہ گذشتہ پندرہ سالوں سے علیل تھے اور نیویار ک کے ناسا کاونٹی ہسپتال میں طویل عرصے سے زیر علاج تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ ، وڈ بری مسجد میں ادا کر دی گئی اور ان کے جسد خاکی کو لانگ آئی لینڈ میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔
اعجاز احمد سترہ سال قبل سال 2005میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران مدینہ شریف میں علیل ہو گئے جس کے بعد انہیں بذریعہ ائیر ایمبولنس امریکہ لایا گیا ۔ یہاں وہ طویل عرصے سے زیر علاج تھے اور سترہ سال شدید علالت کا مقابلہ کیا اور بالآخر سات فروری کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
اعجاز احمد کے عزیز شکور عالم کے مطابق اعجاز احمد کے بچوں نے اپنے والد کی علالت کے دوران جو خدمت کی ،ا س کی مثالیں کم ملتی ہیں ۔ مرحوم کی کمی ہمیشہ محسوس کی جا ئے گی ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی ، اردو نیوز اور کمیونٹی نے اعجاز احمد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔

 

 

Ijaz Ahmad of As Salam Halal Meat and father of Hira and Moti has passed away in New York

Related Articles

Back to top button