خبریں

پاکستانی کرکٹ لیگ کے آفیشل ترانے اور ترانے میں نصیبو لعل نے دھوم مچا دی

ترانے میں پاکستان کی معروف فوک گلوکارہ نصیبو لعل کے ساتھ ساتھ آئمہ بیگ ، ہپ ہاپ سٹار سٹنرز نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے

کراچی (اردونیوز ) پاکستان سپر لیگ 2021 کے آفیشل ترانہ ’گروو میرا‘ ‘Groove Mera‘اور اس میں گانا گانی والی گلوکارہ نصیبو لعل نے دھوم مچا دی ۔پی ایس ایل کا ترانہ ” میرا گروو“ کے نام سے ریلیز کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر میں موجود ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے مداحوں کی کھیل سے محبت اور لیگ سے قربت کی ترجمانی کرتا ہے۔

Video – Groove Mera | HBL PSL Official Anthem 2021 | Naseebo Lal, Aima Baig & Young Stunners

اس ترانے میں پاکستان کی معروف فوک گلوکارہ نصیبو لعل کے ساتھ ساتھ آئمہ بیگ ، ہپ ہاپ سٹار سٹنرز نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ۔فدا معین کی جانب سے اس ترانے کی ویڈیو کو خوبصورتی کے ساتھ ڈائریکٹ کیا گیا ہے کہ ترانے میں پاکستانی کرکٹ کے چھ معروف کرکٹرز بھی جلوہ گر ہوئے ہیں ۔ ان کرکٹرز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، ملتان سلطانز کے شان مسعود، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی، پشاور زلمی کے وہاب ریاض، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد اور کراچی کنگز کے بابراعظم شامل ہیں۔

PSL 2021 anthem, Naseebo Lal , Aima Baig, ‘Groove Mera’

#HBLPSL6

 

Related Articles

Back to top button