پاکستانبین الاقوامی

شدید گرمی کی وارننگ، شہری احتیاط کریں، صحت کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت

اگر کسی شخص کو گرم اور خشک جلد، سانس لینے میں دشواری، دل کی دھڑکن تیز ہونا، چکر آنا، ذہنی الجھن، متلی یا قے جیسی علامات ظاہر ہوں تو فوراً ہنگامی امداد حاصل کریں

نیویارک: شہر میں یکم جولائی سے تین جولائی تک شدید گرمی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بھی سخت گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محسوس کی جانے والی گرمی ایک سو پانچ سے ایک سو دس درجے تک پہنچ سکتی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق ہر سال نیویارک میں پانچ سو سے زائد افراد شدید گرمی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، جن میں زیادہ تر اموات احتیاطی تدابیر اختیار کرکے روکی جا سکتی ہیں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، چاہے پیاس محسوس نہ ہو۔ ایسے پھل اور سبزیاں استعمال کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو، جبکہ میٹھے مشروبات، نشہ آور اشیاء اور ضرورت سے زیادہ کیفین والے مشروبات سے پرہیز کریں۔

صحت کے ماہرین نے کہا ہے کہ شدید گرمی میں ٹھنڈی ہوا والا کمرہ سب سے محفوظ جگہ ہے۔ اگر گھر میں ایسی سہولت موجود نہ ہو تو کسی عزیز، دوست یا عوامی مقام پر وقت گزاریں جہاں ٹھنڈک کا انتظام ہو۔

بزرگ افراد، دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد اور ذہنی صحت کے مسائل رکھنے والے لوگوں کا خاص خیال رکھنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔ شہریوں کو ہلکے رنگ اور ڈھیلے کپڑے پہننے، ٹھنڈے پانی سے غسل کرنے اور جسم کا درجہ حرارت کم رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اگر کسی شخص کو گرم اور خشک جلد، سانس لینے میں دشواری، دل کی دھڑکن تیز ہونا، چکر آنا، ذہنی الجھن، متلی یا قے جیسی علامات ظاہر ہوں تو فوراً ہنگامی امداد حاصل کریں یا قریبی اسپتال پہنچیں۔ حکام نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی کے دوران بجلی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے ضروری ادویات اور دیگر سامان پہلے سے تیار رکھیں۔

Severe Heat Warning Issued in New York, Residents Urged to Stay Safe

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button