نیویارک میں عاشورہ محرم کے دوران گلوبل حسینی مشن کے زیر اہتمام لنگر حسینی کی تقسیم
حسینی ہاؤس میں حسب روایت اس سال بھی محرم الحرام کے ایام میں لنگرِ حسینی کا اہتمام
الخوئی اسلامک سینٹرکے سامنے واقع حسینی ہاؤس میں حسب روایت اس سال بھی محرم الحرام کے ایام میں لنگرِ حسینی کا اہتمام ، روزانہ ہزاروں عزاداروں اور مقامی افراد میں بلا امتیاز نیازِ امام حسین تقسیم کی گئی
گذشتہ سات سالوں سے یکم محرم سے 12 محرم تک لنگرِ حسینی کا سلسلہ جاری رہتا ہے، جس میں درجنوں رضاکار دن رات خدمت انجام دیتے ہیں، محسن شاہ ، بلال شاہ ، جاوید حسین شاہ ، کرار نقوی ،جاوید ورک
امام حسین ؑکی نیاز کسی مخصوص طبقے کے لیے نہیں بلکہ ہر آنے والے کے لیے ہوتی ہے، اسی لیے یہاں کسی سے کوئی تفریق نہیں برتی جاتی، حسینی ہاؤس میں ہر شخص کا خیر مقدم کیا جاتا ہے
نیویارک (اردو نیوز)نیویارک میں اہلِ تشیع کے مرکزی مذہبی ادارے الخوئی اسلامک سینٹرکے سامنے واقع حسینی ہاؤس میں ہر سال کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی محرم الحرام کے ایام میں لنگرِ حسینی کا اہتمام کیا گیا، جہاں روزانہ ہزاروں عزاداروں اور مقامی افراد میں بلا امتیاز نیازِ امام حسین تقسیم کی جا رہی ہے۔
یہ خدمت گلوبل حسینی مشن کے زیر اہتمام انجام دی جا رہی ہے، جس میں چیئرمین سید محسن شاہ نقوی، صدر بلال شاہ، جنرل سیکریٹری جاوید حسین، سید کرار حیدر نقوی، حسین شاہ، جاوید ورک، رفاقت حسین، شفقت شاہ اور دیگر رضاکار بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ ٹیم کے اراکین اپنی نگرانی میں ہزاروں افراد کے لیے لنگر تیار کرتے ہیں اور عزاداروں سمیت ہر آنے والے شخص کو محبت اور احترام کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔
اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گلوبل حسینی مشن کے چیئرمین سید محسن شاہ نقوی نے کہا کہ یکم محرم سے 12 محرم تک لنگرِ حسینی کا سلسلہ جاری رہتا ہے، جس میں درجنوں رضاکار دن رات خدمت انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے تمام معاونین، مخیر حضرات اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی صحت، سلامتی اور رزق میں برکت کے لیے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ یہ کام کسی ایک فرد کی کوشش نہیں بلکہ پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔ ان کے بقول، اگر ساتھیوں کا تعاون نہ ہو تو اتنے بڑے پیمانے پر اس خدمت کو انجام دینا ممکن نہیں۔
گلوبل حسینی مشن کے جنرل سیکریٹری جاوید حسین نے بتایا کہ چند سال قبل اس مقام کو ”حسینی ہاؤس“ کے طور پر قائم کرنے کا مقصد یہ تھا کہ الخوئی اسلامک سینٹر میں ہونے والی مجالس اور عزاداری کے دوران عزاداروں اور مقامی کمیونٹی کی خدمت کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین ؑکی نیاز کسی مخصوص طبقے کے لیے نہیں بلکہ ہر آنے والے کے لیے ہوتی ہے، اسی لیے یہاں کسی سے کوئی تفریق نہیں برتی جاتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حسینی ہاو¿س میں ہر شخص کا خیر مقدم کیا جاتا ہے، چاہے وہ خدمت کرنا چاہے، کھانا پکانا چاہے یا صرف نیاز حاصل کرنے آئے۔ ان کے مطابق یہ خدمت اہلِ بیت ؑ کی محبت اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت انجام دی جا رہی ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اور ان کی ٹیم کو آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ خدمتِ امام حسین علیہ السلام جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور آنے والی نسلیں بھی اس مشن کو آگے بڑھائیں۔



