پاکستانبین الاقوامیصحت و سائنس

نیو یارک میں نرسز کی ممکنہ ہڑتال، منتخب نمائندوں کا مکمل اظہارِ یکجہتی

نرسز کے مطالبات میں محفوظ اسٹافنگ، کام کی جگہ پر تشدد سے تحفظ، اور صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے مستقل ہیلتھ بینیفٹس شامل ہیں، جنہیں نرسز جائز اور ضروری قرار دے رہی ہیں

نیویارک (محسن ظہیرسے) نیویارک سٹیٹ کی نرسوں نے سٹیٹ حکام کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نئے کئے گئے تو وہ دس دنوں کے بعد ہڑتال شروع کردیں گے ۔ نیو یارک سٹی کے مختلف اسپتالوں میں خدمات انجام دینے والی نرسز ممکنہ ہڑتال کی تیاری کر رہی ہیں، کیونکہ انتظامیہ کے ساتھ معاہدے پر مذاکرات تاحال کامیاب نہیں ہو سکے۔ اس صورتحال میں نیو یارک اسٹیٹ نرسز ایسوسی ایشن (NYSNA) سے وابستہ نرسز کو منتخب عوامی نمائندوں اور کمیونٹی رہنماو¿ں کی بھرپور حمایت حاصل ہو رہی ہے۔
نرسز سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ایک منتخب نمائندے نے کہا کہ وہ خود صحت کے شعبے سے وابستہ خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، اسی لیے نرسز کی اس جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نرسز ہمارے صحت کے نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جو ہر وقت مریضوں کے ساتھ موجود رہتی ہیں، ہنگامی حالات کو سنگین ہونے سے پہلے پہچانتی ہیں اور مریضوں کی آواز بنتی ہیں۔

نرسز کے مطالبات میں محفوظ اسٹافنگ، کام کی جگہ پر تشدد سے تحفظ، اور صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے مستقل ہیلتھ بینیفٹس شامل ہیں، جنہیں نرسز جائز اور ضروری قرار دے رہی ہیں۔ اس احتجاج میں شامل بعض اسپتال، خصوصاً وائکاف ہائٹس میڈیکل سینٹر، کوئینز اور بروکلین کی بڑی آبادی کو اہم طبی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ جب نرسز اسٹافنگ اور تحفظ کے مسائل پر آواز بلند کرتی ہیں تو وہ دراصل مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اور کمیونٹی کو معیاری صحت سہولیات فراہم کرنے کے لیے بات کر رہی ہوتی ہیں۔
منتخب نمائندے نے امیر اسپتال نظاموں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف وہ اربوں ڈالر کے ذخائر رکھتے ہیں اور دوسری طرف عارضی ٹریولر نرسز پر بھاری رقوم خرچ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، جبکہ مستقل اور تجربہ کار نرسز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ رویہ مریضوں کی دیکھ بھال کے بجائے منافع کو ترجیح دینے کے مترادف ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ نیو یارک کے صحت کے نظام کی بنیاد نرسز پر ہے، اور نرسز کی حمایت دراصل محفوظ اسپتالوں، مضبوط کمیونٹیز اور بہتر طبی نتائج کی ضمانت ہے۔ اسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر منصفانہ معاہدے طے کرے اور نرسز کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

نرسز نے واضح کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ ہڑتال پر جانے کے لیے تیار ہیں، جس سے شہر کے صحت کے نظام پر مزید دباو پڑ سکتا ہے۔

20K NYC nurses warn they will go on strike in just 10 days amid high stakes dispute

New York: New York State Assemblymember Jenifer Rajkumar has issued a strong statement in support of New York City nurses preparing for a potential strike, standing with members of the New York State Nurses Association (NYSNA) as contract negotiations with hospital systems remain unresolved.

“As the daughter of healthcare professionals, I stand in unwavering solidarity with NYSNA nurses who are preparing to take this historic stand across New York City,” Rajkumar said. She praised nurses as the frontline of the healthcare system, noting that they remain at patients’ bedsides, identify emergencies before they escalate, and advocate for patients when no one else will.

Rajkumar emphasized that nurses’ demands—safe staffing levels, protections from workplace violence, and guaranteed healthcare benefits—are both fair and necessary to ensure quality patient care. She highlighted that hospitals such as Wyckoff Heights Medical Center serve residents across Queens and Brooklyn, making the nurses’ concerns a matter of community health and safety.

“It is deeply troubling that some of the wealthiest hospital systems in New York City claim they cannot afford fair contracts while holding billions in reserves and planning to spend massive sums on temporary traveler nurses,” she said. “That choice puts profits ahead of patient care.”

Calling nurses the backbone of New York City’s healthcare system, Rajkumar urged hospital leadership to settle fair contracts immediately. “The best way to protect patients is by respecting nurses, valuing their expertise, and ensuring there are always enough trained professionals at the bedside,” she added.

Related Articles

Back to top button