ہسپتال میں سر کی چوٹ کے علاج کے دوران امجد خواجہ کو دل کا دورہ پڑا ہے جس کی وجہ سے ان کی طبیعت مزید خراب ہو گئی ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے
نیویارک ( اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت امجد خواجہ شدید علیل ہیں۔ وہ کچھ عرصہ قبل اپنے گھر میں سیڑھیوں سے گرنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے اور ان کے سر پر گہری چوٹ آئی تھی جس کے بعد انہیں لانگ آئی لینڈ کے ون تھراپ (این وائی یو لینگان) ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں ۔
بتایا گیا ہے کہ ہسپتال میں سر کی چوٹ کے علاج کے دوران امجد خواجہ کو دل کا دورہ پڑا ہے جس کی وجہ سے ان کی طبیعت مزید خراب ہو گئی ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ امجد خواجہ کی فیملی اور قریبی دوستوں کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ امجد خواجہ کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لئے دعا کریں
New York Y: Pakistani Community Leader Amjad Khawaja Critically Ill After Heart Attack, Prayers Requested



