پاکستانبین الاقوامی

نیویارک سمیت امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں شدید سردی کی لپیٹ میں، برفانی طوفان، ہنگامی حالت نافذ

صدر ٹرمپ، گورنر نیویارک کیتھی ہوکل ، مئیر نیویارک سٹی ظہران ممدانی کا برفانی طوفان سے نمٹنے کے لئے ہنگامی تیاریوں کا اعلان

خراب موسم کی وجہ سے امریکہ بھر میں ہفتہ ، 24جنوری تک 1300پروازیں منسوخ اور ملتو ی کر دی گئیں 

نیویارک (محسن ظہیر) نیویارک سمیت امریکا کی شمال مشرقی اور مڈ ویسٹ ریاستیں اس وقت شدید سردی اور برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث مختلف ریاستوں میں ہنگامی حالت کے اعلانات کیے گئے ہیں۔ غیر معمولی سردی، تیز ہواو¿ں اور برفباری نے معمولاتِ زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔ شدید سردی کے طوفان کو خطرناک قرار دیا جا رہا ہے اور امریکی کی بیشتر ریاستوں اور شہروں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔
ریاستی اور مقامی حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔ شدید سردی کے باعث سڑکوں پر پھسلن، بجلی کی بندش اور ٹرانسپورٹ نظام میں رکاوٹوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ درجہ حرارت منفی سطح تک گر سکتا ہے۔ حکام نے بزرگوں، بچوں اور بیمار افراد کو خصوصی احتیاط برتنے اور گرم رہنے کی ہدایت کی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی مراکز اور شیلٹرز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ بے گھر اور ضرورت مند افراد کو محفوظ پناہ اور سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موسم سے متعلق تازہ اطلاعات پر نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں۔

خراب موسم کی وجہ سے امریکہ بھر میں ہفتہ ، 24جنوری تک 1300پروازیں منسوخ اور ملتو ی کر دی گئیں ۔

Monster winter storm 2026 in USA

#UrduNewsUSA

 

Related Articles

Back to top button