پاکستانبین الاقوامی

پاکستانی امریکن کمیونٹی رہنما اجمل چوہدری کے بیٹے فرحان اجمل کار حادثے میں شدید زخمی

فرحان اجمل چوہدری اوشن پارک وے ، بروکلین میں سڑک عبور کرتے ہوئے کار حادثے کا شکار ہوئے ، ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ، حادثہ ویڈیو پر ریکارڈ ہو گیا

پاکستانی امریکن کمیونٹی رہنما اجمل چوہدری کے بیٹے فرحان اجمل کار حادثے میں شدید زخمی
فرحان اجمل چوہدری اوشن پارک وے ، بروکلین میں سڑک عبور کرتے ہوئے کار حادثے کا شکار ہوئے ، ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ، حادثہ ویڈیو پر ریکارڈ ہو گیا

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت اجمل چوہدری کے جواں سال صاحبزادے فرحان اجمل چوہدری سوموار، 23مارچ کو بروکلین ، نیویارک میں کار حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہو گئے جبکہ ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا جس کی پولیس کو تلاش ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فرحان اجمل چوہدری جن کا فارمیسی کا بزنس ہے ، سوموار کی شام تقریباً سات بج کر بیس منٹ پر اپنے گھر سٹیٹن آئی لینڈ جاتے وقت ، اوشن پارک بروکلین پر واقع اپنے ایک کلائنٹ ( مریض ) کو گھر پر ادویات ڈیلیور کرنے کے لئے پیدل سٹرک عبور کررہے تھے ۔ فرحان چوہدری ، اوشن پارک وے کے درمیان کھڑے ہو کر پارک وے کو عبور کرنے کا انتظار کررہے تھے کہ اچانک ، نارتھ کی طرف جانے والی ایک تیز رفتار گاڑی نے انہیں ہٹ کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گاڑی کی ٹکر کی وجہ سے فرحان چوہدری تین سے چار فٹ اوپر اچھلے اور کم از کم دس فٹ سے زائد دور ی کے فاصلے پر جا کر گرے ۔

اس حادثے کی ایک ویڈیو کیمرے میںریکارڈنگ محفوظ ہو گئی جس میں فرحان اجمل کو گاڑی سے ٹکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔
حادثے کی وجہ سے فرحان اجمل کو سر، کمر اور ٹانگ پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ حادثے کے فوری بعد مقامی راہ گیروں کی جانب سے پولیس اور ایمبولنس کو کال کی گئی ۔ ایمبولینس اور پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچنے کے بعد فرحان اجمل کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ان کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی ۔
اجمل چوہدری نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بڑی آزمائش آئی ، اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ بیٹے کو جلد از جلد صھت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں ۔ بتایا گیا ہے کہ گو کہ فرحان اجمل شدید زخمی ہیں ، تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ ہوش میں ہیں اور فیملی سے بات بھی کررہے رہے ہیں ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان کی ایک یا ایک سے زائد سرجریز ہوں گی ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی اور اجمل چوہدری اور چوہدری فیملی کے عزیز و اقارب نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ فرحان اجمل کو صحت کاملہ و عاجلہ اور عمر دراز عطاءفرمائیں ۔

Pakistani American Leader Ajmal Chaudhry’s Son Farhan Ajmal Injured in Brooklyn Hit-and-Run, Incident Caught on Video

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

Back to top button