پاکستانخبریں

نیویارکرز کو 150سے400ڈالرز کے چیک ارسال

NY Gov. Hochul starts mailing $150–$400 inflation refund checks to 8M residents, no sign-up needed

گورنر نیویارک سٹیٹ کیتھی ہوکل کی انتظامیہ کا افراطِ زر ریفنڈ چیک بھیجنے کا اعلان

اہلیت کے لیے ضروری ہے کہ ٹیکس سال 2023 میں نیویارک اسٹیٹ ریذیڈنٹ انکم ٹیکس ریٹرن (فارم IT-201) جمع کرایا گیا ہو

نیویارک (محسن ظہیر)گورنر نیویارک سٹیٹ کیتھی ہوکل کی انتظامیہ نے افراطِ زر ریفنڈ چیک بھیجنے کا آغاز کر دیا ہے۔ ان چیکس کی مالیت 150 ڈالر سے 400 ڈالر تک ہوگی اور یہ ستمبر کے آخر سے نومبر 2025 تک مرحلہ وار بھیجے جائیں گے۔ اس کے لیے شہریوں کو کسی قسم کی درخواست یا اندراج کی ضرورت نہیں ہے۔
حکام کے مطابق 80 لاکھ سے زائد نیویارکرز یہ چیک وصول کریں گے۔ چیک بذریعہ ڈاک بھیجے جائیں گے اور یہ ممکن ہے کہ کسی شخص کو اپنا چیک اپنے پڑوسی سے پہلے یا بعد میں ملے کیونکہ ترسیل زپ کوڈ یا علاقے کے حساب سے نہیں کی جا رہی۔
گورنر کیتھی ہوکل نے اس اقدام کو اپنی پالیسیوں کا حصہ قرار دیا ہے جن کا مقصد عوام کی جیب میں زیادہ پیسہ واپس ڈالنا ہے۔ اس سے قبل وہ مڈل کلاس کے لیے ٹیکس میں کمی، بچوں کے لیے ٹیکس کریڈٹ میں اضافہ اور یونیورسل فری اسکول میلز کا آغاز کر چکی ہیں۔
اہلیت کے لیے ضروری ہے کہ ٹیکس سال 2023 میں نیویارک اسٹیٹ ریذیڈنٹ انکم ٹیکس ریٹرن (فارم IT-201) جمع کرایا گیا ہو، آمدنی مقررہ حدود میں ہو اور کسی دوسرے ٹیکس دہندہ کے زیر کفالت شمار نہ ہوتے ہوں۔ریفنڈ کی رقم آمدنی اور فائلنگ اسٹیٹس کے مطابق 150 سے 400 ڈالر تک مقرر کی گئی ہے۔ یہ ریاست نیویارک کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ حکومت نے افراط زر ریفنڈ چیک جاری کیے ہیں۔

نوٹ : تازہ اور اہم ترین خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

NY Gov. Hochul starts mailing $150–$400 inflation refund checks to 8M residents, no sign-up needed

Related Articles

Back to top button