خبریں
نیویارک میں پی ٹی آئی کا 8فروری کے مظاہرے میں سانحہ اسلام آباد کے خلاف بھی احتجاج شامل کرنے کا اعلان
ہم پاکستان میں جاری دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور شہدا فیملیز اور اپنے اہلِ تشیع برادریکے ساتھ دل و جان کے ساتھ کھڑے ہیں،امجد نواز
نیویارک (پ ر ) سانحۂ اسلام آباد کے بعد پی ٹی آئی نیویارک کا ہنگامی اجلاس،شہدا کے لیۓ دعاۓ مغفرت اور اس دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانے کو 8 فروری کو ٹائمز اسکوائرنیویارک میں ہونے والے احتجاج کا حصہ بنانے کا اعلان،
صدر امجد نواز نے کہا کہ ہم پاکستان میں جاری دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور شہدا فیملیزاور اپنے اہلِ تشیع برادری کے ساتھ دل و جان کے ساتھ کھڑے ہیں، اجلاس کے منتظم راجہ حسام شکیلنے مظاہرے کے انتظامات سے آگاہ کیا ، خورشید بھلی، ظفر چیمہ، عبدلقیوم چوہدری اور ماجد ساہی نےدلخراش سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور 8 فروری کو اس دہشت گردی اور الیکشن چوری پر بھر پُوراحتجاج کو کامیاب بنانےکے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔



