بین الاقوامی

ایرک ایڈمز کی مئیر نیویارک کی دوڑ سے دستبردار ہونے کی افواہیں سرگرم عمل

یہ افواہیں پہلے بھی زیر گردش رہیں جن کی مئیر ایڈمز کی جانب سے سختی سے تردید کی گئی اور مئیر کی جانب سے کہا گیا کہ وہ دوڑ میں جیتنے کے لئے شامل ہیں

نیویارک ( اردونیوز) نیویارک کے اہم سیاسی اور صحافتی حلقو ں میں ایک بار پھر یہ افواہیں تیزی سے زیر گردش ہیں کہ مئیر نیویارک ایرک ایدمز، دوسری ٹرم کے لئے مئیر کی دوڑ سے آنیوالے چند دنوں میں کسی بھی وقت دستبرداری کا اعلان کر سکتے ہیں ۔ یہ افواہیں پہلے بھی زیر گردش رہیں جن کی مئیر ایڈمز کی جانب سے سختی سے تردید کی گئی اور مئیر کی جانب سے کہا گیا کہ وہ دوڑ میں جیتنے کے لئے شامل ہیں ۔
اب ایک بار پھر نیویارک کے سیاسی و صحافتی حلقوں میں افواہیں گرم ہو گئی ہیں ۔ سیاسی حلقوں کی نظریں ، مئیر ایڈمز اور ان کی انتخابی مہم کے قائدین پر لگی ہوئی ہیں کہ وہ کیسے ایک بار پھر سر اٹھانے والی افواہوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہیں ۔
واضح رہے کہ اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے مئیر ایڈمز کو پیشکش کی گئی کہ وہ اگر مئیر کی دوڑ سے الگ ہو جاتے ہیں تو انہیں سعودی عرب میں امریکی سفیر یا ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلمنٹ کا سیکرٹری مقرر کیا جا سکتا ہے ۔
دریں اثناءیہ اطلاعات بھی ہیں کہ سابق گورنر جو کہ مئیر کے امیدوار بھی ہیں، اینڈریو کومو، آئندہ ہفتے سے نیویارک کی مسلم و پاکستانی امریکن کمیونٹی سے اپنے روابط شروع کررہے ہیں اور اپنی انتخابی مہم کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں ۔
نوٹ : تازہ اور اہم ترین خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button