قرآن پر حلف اٹھا کر زوہران ممدانی نیویارک سٹی کے پہلے مسلم ، امیگرنٹ اور ساؤتھ ایشین امریکن مئیر بن گئے
یو ایس سینیٹر برنی سینڈرز نے زوہران ممدانی سے ان کے عہدے کا حلف لیا، زوہران ممدانی کے ساتھ پبلک ایدوکیٹ جمانی ولیمزاور کمپٹرولر مارک لیوائن نے بھی حلف اٹھایا
زوہران ممدانی نے نیویارک کے پہلے مسلم ، امیگرنٹ مئیر کے طور پر مئیر نیویارک کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
یو ایس سینیٹر برنی سینڈرز نے زوہران ممدانی سے ان کے عہدے کا حلف لیا، زوہران ممدانی کے ساتھ پبلک ایدوکیٹ جمانی ولیمزاور کمپٹرولر مارک لیوائن نے بھی حلف اٹھایا
نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی نیویارک سٹی اور امریکہ میں اُس وقت ایک نئی تاریخ رقیم ہوئی کہ جب 34سالہ زوہران ممدانی نے نیویارک سٹی کے پہلے مسلم ، امیگرنٹ اور ساو¿تھ ایشن کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
زوہران ممدانی نے قرآن مجید کے دو نسخوں پر ہاتھ رکھ کر اپنے عہدے کا حلف لیا جو کہ ان کی اہلیہ رما دواجی نے تھام رکھے تھے ۔تقریب میں زوہران ممدانی کے والد ، والدہ کے علاوہ نیویارک سٹیٹ کی گورنر کیتھی ہوکل ، اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز، کانگریس وومین الیگزینڈرا اوکاسیو ، سابق مئیرز ایرک ایڈمز اور بل ڈبلازیو سمیت اہم شخصیات شریک تھیں
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی میں نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی نیویارک سٹی اور امریکہ میں اُس وقت ایک نئی تاریخ رقم ہوئی کہ جب 34سالہ زوہران ممدانی نے نیویارک سٹی کے پہلے مسلم ، امیگرنٹ اور ساؤتھ ایشن مئیرکے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ نیویارک سٹی ہال کی سیڑھیوں پر منعقدہ پروقار تقریب میں زوہران ممدانی سے ان کے عہدے کا حلف یو ایس سینیٹر برنی سینڈز نے لیا۔ جونہی سینیٹر برنی سینڈرز نے مسٹر ممدانی کو حلف اٹھانے کی دعوت دی ، تقریب گاہ تالیوں سے گونج اٹھی ۔زوہران ممدانی نے قرآن مجید کے دو نسخوں پر ہاتھ رکھ کر اپنے عہدے کا حلف لیا جو کہ ان کی اہلیہ رما دواجی نے تھام رکھے تھے ۔تقریب میں زوہران ممدانی کے والد ، والدہ کے علاوہ نیویارک سٹیٹ کی گورنر کیتھی ہوکل ، اٹارنی جنرل لٹیشا جیمز، کانگریس وومین الیگزینڈرا اوکاسیو ، سابق مئیرز ایرک ایڈمز اور بل ڈبلازیو سمیت اہم شخصیات شریک تھیں ۔
تقریب میں زوہران ممدانی کا تعارف کانگریس وومین الیگزینڈا اوکاسیو نے کروایا۔ یو ایس سینیٹرز نے زوہران ممدانی سے ان کے عہدے کا حلف لینے سے قبل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زوہران ممدانی، کو فتح سے ہمکنار کرنے والے نیویارکرز، اب بطور مئیر ان کی کامیابی میں ان کے شانہ بشانہ چلیں ۔
زوہرا ن ممدانی کا حلف اٹھانے کے بعد خطاب کے دوران کہنا تھا کہ اب نیویارک میں عوام کی حکومت ہو گی اور یہ حکومت ، نیویارکرز کی حکومت اور نیویارکرز کے لئے حکومت ہو گی ۔
زوہرا ن ممدانی کے حلف اٹھانے کے بعد انٹرٹینمنٹ پروگرام میں پرفارمر نے پنجابی گانا کر تقریب میں پنجابی اور دیسی رنگ بھر دیا اور شرکاءبالخصوص ساؤتھ ایشین خوشی سے جھوم اٹھے ۔
سٹی ہال سے قبل زوہر ان ممدانی نے نئے سال کے فوری آغاز کے ساتھ ہی رات بارہ بج کر ایک منٹ پر سٹی ہال کے ایک بند ریلوے سٹیشن پر سٹی چارٹر کے تقاضے کے پیش نظر بھی حلف اٹھایا جہاں ان سے لٹیشا جیمز نے ان سے ان کے عہدے کا حلف لیا تھا ۔
نیویارک سٹی ہال میں زوہران ممدانی کے ساتھ ساتھ نیویارک سٹی کے پبلک ایڈوکیٹ جمانی ولیمز اور کمپٹرولر مار لیوائن نے بھی اپنے عہدوں کے حلف اٹھائے اور نیویارکرز کو یقین دلایا کہ وہ ان کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔
Zohran Mamdani Sworn In as New York City’s First Muslim, Immigrant Mayor
U.S. Senator Bernie Sanders administered the oath as Public Advocate Jumaane Williams and Comptroller Mark Levine were also sworn in alongside Mamdani.
زہران ممدانی ، ظہران ممدانی ، ظوہران ممدانی ،اردو نیوز یو ایس اے



