پاکستانکالم و مضامین

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب کی پاکستانی پارلیمانی وفد سے ملاقات

Permanent Representative of Russia Calls on the High-Level Parliamentary Delegation of Pakistan

بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے، جہاں اب تک 80 ہزار سے زائد عام شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں
مصدق ملک نے انڈس واٹرز ٹریٹی کو معطل کرنے کے انسانی پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ معاہدے میں ایسی کوئی شق موجود نہیں جو اس کی معطلی کی اجازت دے

اقوام متحدہ( محسن ظہیر سے ) اقوام متحدہ میں روسی فیڈریشن کے مستقل مندوب، سفیر واسیلی نیبینزیا نے پاکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کی۔بلاول بھٹو زرداری نے وفد کی جانب سے پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بھارت کے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو شواہد کے بغیر سختی سے مسترد کیا اور اس کے قبل از وقت اور یکطرفہ اقدامات، بشمول انڈس واٹرز ٹریٹی کو معطل کرنے کے اقدام کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ردعمل نہایت نپا ت±لا، ذمہ دارانہ اور بین الاقوامی قانون کے مطابق تھا، جس کا مقصد علاقائی امن کا تحفظ اور بڑے پیمانے پر تصادم سے گریز تھا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی وفد نے بھارتی الزامات کو مسترد کر دیا، بلاول بھٹو کی قیادت میں نیویارک میں پہلا مصروف ترین دن

بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے، جہاں اب تک 80 ہزار سے زائد عام شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ انہوں نے بھارت کی پاکستان کے اندر دہشت گردی کی سرپرستی سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کا انحصار جموں و کشمیر کے تنازعے کے منصفانہ اور پرامن حل پر ہے، جو بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، مصدق ملک نے انڈس واٹرز ٹریٹی کو معطل کرنے کے انسانی پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ معاہدے میں ایسی کوئی شق موجود نہیں جو اس کی معطلی کی اجازت دے۔ وفد نے پاکستان کے پرخلوص اور ذمہ دارانہ رویے کو اجاگر کرتے ہوئے خطے میں امن، مکالمے اور استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد کی اقوام متحدہ میں چینی سفیر سے اہم ملاقات
یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفدنے سلامتی کونسل کے ارکان کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کر دیا

Permanent Representative of Russia Calls on the High-Level Parliamentary Delegation of Pakistan

Related Articles

Back to top button