بین الاقوامی

کورونا امدادی پیکج میں بڑوں اور بچوں کےلئے600ڈالرز فی کس امدادی چیک کی تجویزشامل ہے،سینیٹر برنی سینڈرز

میں سمجھتا ہوں کہ منتخب صدر بائیڈن عوام کی مالی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ ان کی انتظامیہ میں ہم مزید اقدام کریں گے،سینیٹر برنی سینڈرز

واشنگٹن ڈی سی ( اردونیوز ) یو ایس کانگریس کی جانب سے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے معاشی مشکلات کے شکار امریکی عوام کےلئے امدادی پیکج پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا تاہم ڈیموکریٹ پارٹی کے سینئر سینیٹر برنی سینڈرز نے دعویٰ کیا ہے کہ مجوزہ کورونا ریلیف پیکج میں ورکنگ کلاس خاندانوں کے بڑوں کے لئے چھ سو ڈالرز فی کس اور بچوں کے لئے بھی چھ سو ڈالرز فی کس امدادی چیک تجویز کیا گیا ہے۔لہٰذا امکان ہے کہ چارافراد پر مشتمل خاندان کو 2400ڈالرز مدد ملنے کا امکان ہے جو کہ ایک اچھی خبر ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں سینیٹرز سینڈرز کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں محنت کش طبقے کے لئے بہت کچھ مزید کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ طبقہ گریٹ معاشی ڈپریشن کے بعد اب پہلی بار شدید مالی مشکلات کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ منتخب صدر بائیڈن عوام کی مالی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ ان کی انتظامیہ میں ہم مزید اقدام کریں گے ۔

Related Articles

Back to top button