اوورسیز پاکستانیز

سید میر حسین شاہ کو صدمہ، پاکستان میں بہنوئی کا انتقال،کمیونٹی کا اظہار تعزیت

آنریری کیپٹن رسول حسین شاہ نقوی بخاری ، گجرات میں انتقال کر گئے ، مرحوم سید میر حسین شاہ کے بہنوئی اور سید محفوظ حسین شاہ بخاری کے والد تھے

نیویارک ( اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت سید محفوظ حسین شاہ کے والد اور مسجد بیت الکرم بروکلین ، نیویارک کے مہتمم اور روح روا ں صاحبزادہ سید میر حسین شاہ چشتی نظامی کے بہنوئی آنریری کیپٹن سید رسول حسین شاہ نقوی بخاری ، گجرات (پاکستان) میں انتقال کر گئے ہیں ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کے علماءکرام ، اہم شخصیات اور کمیونٹی ارکان نے پیر سید میر حسین شاہ اور سید محفوظ حسین شاہ سے پیر سید رسول حسین شاہ نقوی بخاری مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔

Syed Mir Hussain Shah

Related Articles

Back to top button