پاکستان

عدم اعتماد کا مقابلہ کیسے کرینگے؟ وفاقی وزراءنے پالیسی واضح کر دی

پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزراءاسد عمر، فواد چوہدری اور حماد چوہدری کی مشترکہ پریس کانفرنس

اسلام آباد (اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں مختلف ہتھکنڈوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ وزراءکی جانب سے کہا گیا کہ سندھ ہاو¿س سے ضمیر کی نہیں ”روکڑے“ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں ۔ وفاقی وزراءنے واضح الفاظ میں کہا کہ ستائس مارچ کا جلسہ ہوگا اور اس کی تیاریاں جاری ہیں ۔

 

 

فواد چوہدری کا کہناہے کہ شیخ رشید نے وزیر اعظم سے کہا ہے کہ میں ایک اتحادی جماعت کے لیڈر کی صورت میں سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کے لئے کہہ رہا ہوں ۔ شیخ رشید ہمارے انتہائی اہم اتحادی ہیں۔

وفاقی وزراءکا کہنا تھا کہ سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کی کوئی بات نہیں ہوئی تاہم سندھ حکومت کے اقداما ت غیر آئینی ہیں اور وہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف دکھیلنا چاہتے ہیں ۔

 

 

 

Related Articles

Back to top button