صدر ٹرمپ کا پیدائشی امریکی شہریت کے حق کے فیصلہ پر بڑا طنز
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یو ایس سپریم کورٹ کا نام لئے بغیر بڑا طنز کیا اور امریکی پیدائشی شہریت حق کیس میں فیصلے پر چینی صدر شی کو مبارکباد دے دی
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یو ایس سپریم کورٹ کی جانب سے پیدائشی امریکی شہریت کے حق میں فیصلے پر بڑا سپریم کو رٹ کا نام لئے بغیر بڑا طنز کیا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے امریکی آئین کی 14ویں ترمیم کے تحت امریکہ میں پیدا ہونیوالے بچوں کے پیدائشی امریکی شہریت کے حق میں فیصلے کے بعد ٹرتھ سوشل پر پوسٹ میں کہا گیا ہے ،”میں چین کے صدر شی اور گریٹ چائناکو ، پیدائشی شہریت کے کیس میں بڑی فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔“
بریکنگ نیوز : امریکہ میں پیدا ہونیوالے بچے کا امریکی شہریت، پیدائشی حق ہے ، امریکی سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
سیاسی پنڈتوں کے مطابق ، مذکورہ کیس میں چین کو کوئی لینا دینا نہیں بلکہ یہ امریکی سیاست اور آئین و قانون سازی کا اندرونی معاملہ ہے تاہم صدر ٹرمپ نے اپنے طنز سے بین السطور میں یہ کہنے کی کوشش کی ہے کہ امریکی سپریم کورٹ کا نام لئے بغیر ، کہ اس فیصلے سے چین کو سب سے زیادہ فیصلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکہ میں کئی دہائیوں سے یہ بحث چلی آرہی ہے کہ آیا ، امریکہ میں قطع نظر والدین کے لیگل سٹیٹس کے ، اُن کے ہاں پیدا ہونے والے بچے کو پیدائشی امریکی شہریت کا حق ہونا چاہئیے یا نہیں !!!سپریم کورٹ نے واضح کردیا ہے کہ اس حق کو صدارتی ایگزیکٹو آرڈر سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ آئینی ترمیم کو آئین میں ترمیم کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے ۔
نوٹ ؛ اہم اور تاز ہ خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے
Trump Mocks Birthright Citizenship Ruling



