پاکستان
نعت خواں مرزا انیس بیگ کو صدمہ، نیویارک میں اہلیہ کا انتقال
مرحومہ کی نماز جنازہ سوموار ،25اگست کو بعد نماز مغرب مکی مسجد بروکلین میں ادا کی جائے گی
نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کے معروف ثناء،نعت و منقب خواں مرزا انیس بیگ کی اہلیہ محترمہ نیویارک میں انتقال کر گئی ہیں۔ مرزا انیس بیگ کی اہلیہ گذشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور گذشتہ روز وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔مرحومہ کی نماز جنازہ مکی مسجد میں سوموار ، 25اگست کو بعد نماز مغرب ادا کی جائے گی ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کے علماءکرام، نعت و ثناءخوانان اور کمیونٹی ارکان کی جانب سے مرزا انیس بیگ سے ان کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔
مرزا انیس بیگ کی اہلیہ مرحومہ کو لانگ آئی لینڈ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا۔
New York Naat Khwan Mirza Anees Baig Bereaved as Wife Passes Away; Community Expresses Deep Condolences



