پاکستان

جعلی فلم کمپنیوں کے ذریعے انسانی اسمگلنگ، امریکہ میں گرفتار پاکستانی عباس علی حیدر کا اعتراف ِجرم

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ عباس علی حیدر نے پاکستان میں قائم دو جعلی کمپنیوں "ڈائمنڈ ٹی وی ورلڈ پروڈکشنز" اور "ملٹی میڈیا ایڈورٹائزنگ لمیٹڈ" کے ذریعے یہ نیٹ ورک چلایا

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ عباس علی حیدر نے پاکستان میں قائم دو جعلی کمپنیوں “ڈائمنڈ ٹی وی ورلڈ پروڈکشنز” اور “ملٹی میڈیا ایڈورٹائزنگ لمیٹڈ” کے ذریعے یہ نیٹ ورک چلایا
عباس علی حیدر ،ستمبر 2019 سے ستمبر 2023 تک وہ پاکستانی شہریوں کے لیے جعلی کاروباری دوروں کے نام پر ویزے حاصل کرتا رہا، جبکہ ان کا اصل ہدف امریکہ کی سرحد تک پہنچنا ہوتا تھا

نیویارک ( اردو نیوز)امریکہ میں ایک پاکستانی شہری نے بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک چلانے کا اعتراف کر لیا ہے، جس کے ذریعے پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طور پر امریکہ لایا جاتا تھا۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ عباس علی حیدر نے پاکستان میں قائم دو جعلی کمپنیوں “ڈائمنڈ ٹی وی ورلڈ پروڈکشنز” اور “ملٹی میڈیا ایڈورٹائزنگ لمیٹڈ” کے ذریعے یہ نیٹ ورک چلایا۔ ستمبر 2019 سے ستمبر 2023 تک وہ پاکستانی شہریوں کے لیے جعلی کاروباری دوروں کے نام پر ویزے حاصل کرتا رہا، جبکہ ان کا اصل ہدف امریکہ کی سرحد تک پہنچنا ہوتا تھا۔
متاثرہ افراد کو فلمی منصوبوں میں ملازم ظاہر کرکے ایکواڈور، کیوبا اور کولمبیا بھیجا جاتا، جہاں سے انہیں امریکہ،میکسیکو سرحد تک پہنچایا جاتا اور پھر کیلیفورنیا، ٹیکساس اور ایریزونا کے راستے غیر قانونی داخلہ کروایا جاتا تھا۔ اس عمل کے عوض ہر شخص سے 40 ہزار ڈالر تک وصول کیے جاتے تھے۔
عباس علی حیدر کو جولائی 2025 میں میکسیکو سے امریکہ منتقل کیا گیا تھا۔ انہوں نے مالی فائدے کے لیے انسانی اسمگلنگ کی سازش اور غیر قانونی افراد کو امریکہ لانے کے الزامات قبول کر لیے ہیں۔ عدالت کی
جانب سے ان کی سزا کا اعلان 30 جولائی کو متوقع ہے، جہاں انہیں کم از کم تین اور زیادہ سے زیادہ دس سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق اس کیس کی تحقیقات میں مختلف اداروں نے مشترکہ طور پر کام کیا، جبکہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف قائم خصوصی ٹاسک فورس نے اس کارروائی میں اہم کردار ادا کیا۔

A Pakistani man pleaded guilty yesterday for leading an international human smuggling conspiracy that brought illegal aliens from Pakistan into the United States using sham film production companies.

 

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button