پاکستانبین الاقوامی

ایف بی آئی نے فراڈ کرکے امریکہ چھوڑ جانے والوں کو بیرون ممالک سے گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا

ڈائریکٹر ایف بی آئی کاش پٹیل فوڈ فراڈ اسکینڈلز کے مبینہ مرکزی ملزم عبدی کریم عیدلہ کو صومالیہ سے گرفتار کر، امریکا لا کر عدالت میں پیش کیا جائے گا

ایف بی آئی نے فراڈ کرکے امریکہ چھوڑ جانے والوں کو بیرون ممالک سے گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا
ڈائریکٹر ایف بی آئی کاش پٹیل فوڈ فراڈ اسکینڈلز کے مبینہ مرکزی ملزم عبدی کریم عیدلہ کو صومالیہ سے گرفتار کر، امریکا لا کر عدالت میں پیش کیا جائے گا

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) امریکہ کی جانب سے امریکہ میں فراڈ کرکے بیرون ممالک چلے جانے والے افراد کو بیرون ممالک سے گرفتار کرکے امریکہ واپس لانے کے یکے بعد دیگرے کیس سامنے آرہے ہیں ۔
امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (FBI) کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی تاریخ کے سب سے بڑے فوڈ فراڈ اسکینڈلز میں سے ایک کے مبینہ مرکزی ملزم عبدی کریم عیدلہ کو صومالیہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے، جسے اب امریکا لا کر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
کاش پٹیل کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ”فیڈنگ آور فیوچر“ اسکیم کے ذریعے تقریباً 25کروڑ ڈالرزکی مالی بدعنوانی کی منصوبہ بندی کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ رقم ان ضرورت مند امریکی خاندانوں کے لیے مختص تھی جنہیں خوراک کی امداد فراہم کی جانی تھی، لیکن مبینہ طور پر اس رقم کو عالیشان بنگلوں، مہنگی گاڑیوں اور دیگر شاہانہ اخراجات پر خرچ کیا گیا۔
ایف بی آئی ڈائریکٹر نے بتایا کہ ایف بی آئی اور اس کے شراکت دار اداروں کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں ملزم کو صومالیہ سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے مطابق اب تک اس کیس میں 70 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور ”فیڈنگ آور فیوچر“ نیٹ ورک سے وابستہ بدعنوانی کے جال کو بڑی حد تک توڑ دیا گیا ہے۔
کاش پٹیل نے کہا کہ ایف بی آئی ملک بھر میں مالی فراڈ اور عوامی فنڈز کے غلط استعمال کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی تاکہ قومی وسائل کو لوٹنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

Alleged Ringleader of $250 Million ‘Feeding Our Future’ Fraud Extradited to Face U.S. Justice

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button