امریکی امیگریشن کی ڈیپورٹیس اور بیرو ن ممالک کو مجرموں کی حوالگی کی پالیسیاں
امریکی وفاقی اور امیگریشن حکام اب بیرون ممالک میں جرم کے مرتکب امیگرنٹس کو متعلقہ مل کے حوالے کرنے کے بھی پے در پے کیس سامنے آرہے ہیں
امریکی امیگریشن کی ڈیپورٹیس اور بیرو ن ممالک کو مجرموں کی حوالگی کی پالیسیاں
امریکی وفاقی اور امیگریشن حکام اب بیرون ممالک میں جرم کے مرتکب امیگرنٹس کو متعلقہ مل کے حوالے کرنے کے بھی پے در پے کیس سامنے آرہے ہیں
نیویارک ( اردو نیوز) امریکی وفاقی حکام اور امیگریشن حکام کی جانب سے اب نہ صرف ایسے امیگرنٹس یا امریکی شہری جو کہ امریکہ میں جرائم میں ملوث رہے ہوں اور امریکہ چھوڑ کر بیرون ممالک چلے گئے ہیں، کو بیرون ممالک سے گرفتار کرکے لانے کا سلسلہ جاری ہے بلکہ بیرون ممالک میں جرائم میں ملوث ایسے امیگرنٹس کہ جو اپنے ملک میں جرم کرکے امریکہ میں مقیم ہیں، کو گرفتار کرکے متعلقہ ملک کو حوالے کرنے کے بھی پے در پے کیس سامنے آرہے ہیں ۔
امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے مطابق 25 مئی کو بوسٹن کے علاقے اسٹربرج، میساچوسٹس میں ایک خصوصی کارروائی کے دوران ترکیہ کے شہری درسن آیدن کو گرفتار کیا گیا۔
حکام کے مطابق ترکیہ میں آیدن کو اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب قرار دیا گیا تھا اور اس کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری تھا۔
آئی سی ای کا کہنا ہے کہ امریکہ میں بھی اس کے خلاف دہشت گردانہ دھمکیاں دینے، حملہ، لاپرواہی سے جان کو خطرے میں ڈالنے، چوری، گھر میں غیر قانونی داخلے، گھریلو تشدد، پروبیشن کی خلاف ورزی اور ٹریفک قوانین کی متعدد خلاف ورزیوں سمیت کئی مقدمات زیر التوا ہیں۔
امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد ایسے خطرناک افراد کو امریکی معاشرے میں رہنے سے روکنا اور انہیں قانون کے مطابق متعلقہ حکام کے حوالے کرنا ہے۔
U.S. Immigration: Deportation and Foreign Extradition Policies for Criminals
نوٹ ؛ یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔۔امریکی سپریم کورٹ برتھ رائٹ سٹیزن شپ سمیت آٹھ اہم کیسوں میں بیشتر فیصلے سنائے گی



