واقعہ کربلا: صرف ایک مذہبی واقعہ نہیں، بلکہ انسانیت، قیادت اور اصولوں کی عظیم مثال
واقعہ کربلا کا سب سے بڑا سبق یہ ہے کہ حق کی طاقت کا معیار تعداد، اقتدار یا عسکری قوت نہیں بلکہ کردار، اصول اور سچائی ہوتی ہے۔ اسی لیے صدیوں گزر جانے کے باوجود حضرت امام حسین ؑحق، عدل، آزادی اور انسانی عظمت کی علامت ہیں
تحریر : سید انور شاہ واسطی ، نیویارک
واقعہ کربلا کا سب سے بڑا سبق یہ ہے کہ حق کی طاقت کا معیار تعداد، اقتدار یا عسکری قوت نہیں بلکہ کردار، اصول اور سچائی ہوتی ہے۔ اسی لیے صدیوں گزر جانے کے باوجود حضرت امام حسین ؑحق، عدل، آزادی اور انسانی عظمت کی علامت ہیں
اگر واقعہ کربلا کو صرف مذہبی تناظر میں نہیں بلکہ انسانی، اخلاقی اور قیادی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو یہ تاریخ کا ایک ایسا واقعہ ہے جو ہر دور کے انسان کو سوچنے پر مجبور کرتا ہے۔امام عالی مقام حضرت سیدناامام حسین ؑنے جذبات کے بجائے حکمت، مشاورت اور حالات کے درست تجزیے کے ساتھ اپنے فیصلے کیے۔ انہیں کئی مواقع پر مصالحت یا خاموشی اختیار کرنے کا موقع ملا، مگر انہوں نے حق، انصاف اور انسانی وقار کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔
کربلا ہمیں یہ بھی سکھاتی ہے کہ حقیقی قیادت اپنے ساتھیوں پر فیصلے مسلط نہیں کرتی بلکہ انہیں آزادیِ انتخاب دیتی ہے۔ حضرت امام حسین ؑنے اپنے رفقاءکو آخری وقت تک اختیار دیا کہ اگر جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں، لیکن وفاداری، ایمان اور حق سے وابستگی نے انہیں اپنے قائد کے ساتھ ثابت قدم رکھا۔
اہلِ بیت اطہار ؑکی موجودگی نے کربلا کے پیغام کو میدانِ جنگ تک محدود نہیں رہنے دیا بلکہ اسے رہتی دنیا تک پہنچا دیا۔ حضرت زینب(س)اور امام سجاد ؑنے صبر، استقامت اور حق گوئی کے ذریعے اس عظیم قربانی کو تاریخ کا ابدی پیغام بنا دیا۔
واقعہ کربلا کا سب سے بڑا سبق یہ ہے کہ حق کی طاقت کا معیار تعداد، اقتدار یا عسکری قوت نہیں بلکہ کردار، اصول اور سچائی ہوتی ہے۔ اسی لیے صدیوں گزر جانے کے باوجود حضرت امام حسین ؑحق، عدل، آزادی اور انسانی عظمت کی علامت ہیں، اور کربلا آج بھی ہر اس انسان کے لیے مشعلِ راہ ہے جو ظلم کے سامنے سر جھکانے کے بجائے اصولوں پر قائم رہنے کا حوصلہ رکھتا ہے۔



