’برتھ ٹورازم‘ملکی سلامتی کے لیے خطرہ، قوانین کا غلط استعمال کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے گا، امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ کا ’برتھ ٹورازم کے خلاف ملک گیر سطح پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان
واشنگٹن ( اردونیوز) یو ایس سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ نے ’برتھ ٹورازم‘ (پیدائشی شہریت حاصل کرنے کی غرض سے امریکہ آنے کے نیٹ ورکس) کے خلاف ملک گیر سطح پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری ایک باضابطہ بیان میں محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ ’برتھ ٹورازم کی اسکیمیں ہمارے امیگریشن قوانین کا ناجائز فائدہ اٹھاتی ہیں اور اکثر ہمارے کریمنل (فوجداری) قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتی ہیں۔‘
نوٹ ؛ یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔۔صدر ٹرمپ کا پیدائشی امریکی شہریت کے حق کے فیصلہ پر بڑا طنز
بیان میں مزید کہا گیا کہ محکمہ انصاف اب ملک بھر میں ایسے برتھ ٹورازم نیٹ ورکس کے خلاف مقدمات چلانے کو اولین ترجیح دے گا۔ جو عناصر قوانین میں موجود خامیوں (لوپ ہولز) کا فائدہ اٹھا کر اپنے بچوں کے لیے خودکار امریکی شہریت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ قومی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
DOJ Vows Crackdown on ‘Birth Tourism’ After Supreme Court Ruling
Birth tourism schemes exploit our immigration laws and often violate our criminal laws. The Department of Justice will prioritize the prosecutions of birth tourism schemes across the country. Actors seeking to exploit loopholes to obtain automatic citizenship for their children…
— U.S. Department of Justice (@TheJusticeDept) June 30, 2026
نوٹ ؛ اہم اور تاز ہ خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے



