نیویارک میں خسرہ کے بڑھتے کیسز، گورنرکیتھی ہوکل نے ریاستی ایمرجنسی نافذ کردی
رواں سال 3 اکتوبر تک نیویارک سٹی میں خسرہ کے 7 جبکہ شہر سے باہر نیویارک سٹیٹ کے مختلف علاقوں میں 101 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے
نیویارک میں خسرہ کے بڑھتے کیسز، گورنرکیتھی ہوکل نے ریاستی ایمرجنسی نافذ کردی
رواں سال 3 اکتوبر تک نیویارک سٹی میں خسرہ کے 7 جبکہ شہر سے باہر نیویارک سٹیٹ کے مختلف علاقوں میں 101 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے، جس کے بعد مجموعی تعداد 108 ہوگئی ہے
گورنر کیتھی ہوکل نے کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد ریاستی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ خسرے کے پھیلاو¿ سے نمٹنے کی کوششیں مزید موثر بنائی جاسکیں
نیویارک ( محسن ظہیر) نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے نیویارک سٹیٹ کے دیہی علاقوں اور پڑوسی ریاستوں میں خسرہ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ، سٹیٹ ڈیزاسٹر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق رواں سال 3 اکتوبر تک نیویارک سٹی میں خسرہ کے 7 جبکہ شہر سے باہر نیویارک سٹیٹ کے مختلف علاقوں میں 101 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے، جس کے بعد مجموعی تعداد 108 ہوگئی ہے۔15 جولائی سے اب تک ریاست کی 18 کاؤنٹیز میں کم ویکسینیشن والے دیہی علاقوں سے خسرہ کے 92 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مقامی محکمہ صحت کے اداروں نے ان علاقوں میں خسرہ، ممپس اور روبیلا (MMR) ویکسین کی ایک ہزار سے زائد خوراکیں بھی فراہم کی ہیں۔
گورنر کے نئے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ویکسین لگانے والے طبی عملے کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرتے ہوئے پیرا میڈکس، ایڈوانسڈ ای ایم ایس عملہ، مڈوائفز اور فارماسسٹ کو بھی ویکسینیشن کی اجازت دی گئی ہے۔
گورنر کیتھی ہوکل نے کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد ریاستی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ خسرے کے پھیلاو سے نمٹنے کی کوششیں مزید موثر بنائی جاسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکسین سے روکے جانے والے مرض کے باعث کسی شخص کو شدید بیمار یا جان سے نہیں جانا چاہیے، اسی لیے ویکسین اور ٹیسٹنگ فراہم کرنے والے طبی ماہرین کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔
گورنر ہوکل نے پیر کے روز خود فلو ویکسین بھی لگوائی اور نیویارک کے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ بھی فلو سے بچاو¿ کی ویکسین لگوائیں۔
نوٹ : اہم اور تازہ تریں خبروں کےلئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے



