امریکہ میں شوز یادگار ہونگے ، راحت فتح علی خان اور شاہ زمان خان کی نیویارک پہنچ گئے
ہر شو میں کچھ نیا پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی اور شائقین کیلئے سرپرائز بھی رکھے گئے ہیں۔ راحت فتح علی خان اور شاہ زمان خان کی عتیق شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس
امریکہ میں شوز یادگار ہونگے ، راحت فتح علی خان اور شاہ زمان خان کی نیویارک پہنچ گئے
ہر شو میں کچھ نیا پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی اور شائقین کیلئے سرپرائز بھی رکھے گئے ہیں۔ راحت فتح علی خان اور شاہ زمان خان کی عتیق شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس
راحت فتح علی خان اور شاہ زمان علی خان عتیق شیخ کی ورلڈ سٹار انٹر ٹینمنٹ کے زیر اہتمام بوسٹن میں 2 اکتوبر، نیویارک میں 3 اکتوبر جبکہ نیوجرسی میں 10 اکتوبر کو لائیو زشوز کریں گے
راحت فتح علی خان تین اکتوبر کو لانگ آئی لینڈ، نیویارک کے ناسا کلوزیم میں دوسری بار پرفارم کریں گے، راحت فتح علی خان کی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانج کو خراج تحسین
نیویارک (محسن ظہیر سے) دنیائے موسیقی کے معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان علی خان نے کہا ہے کہ امریکہ کے دورے کے دوران ہونے والے لائیو شوز میں شائقین کو موسیقی کے یادگار لمحات دیکھنے اور سننے کو ملیں گے۔ دونوں فنکاروں نے کہا کہ ہر شو میں کچھ نیا پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی اور شائقین کیلئے سرپرائز بھی رکھے گئے ہیں۔یہ بات انہوں نے نیویارک پہنچنے کے بعد میریٹ ہوٹل، یونین ڈیل میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ پریس کانفرنس میں نیشنل پروموٹر گورو تتیجا اور ورلڈ اسٹار انٹرٹینمنٹ کے عتیق شیخ سمیت ساؤتھ ایشین امریکن الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت انکشا اروڑا نے کی۔
راحت فتح علی خان اور شاہ زمان علی خان کے شمالی امریکہ کے دورے کے پہلے مرحلے میں عتیق شیخ کی ورلڈ سٹار انٹر ٹینمنٹ کے زیر اہتمام بوسٹن، نیویارک اور نیوجرسی میں لائیو شوز ہوں گے۔ بوسٹن میں 2 اکتوبر، نیویارک میں 3 اکتوبر جبکہ نیوجرسی میں 10 اکتوبر کو پرفارمنس شیڈول ہیں۔
راحت فتح علی خان 3 اکتوبر کو لانگ آئی لینڈ، نیویارک کے ناسا کولیزیم میں پرفارم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اس مقام پر ان کی دوسری پرفارمنس ہوگی۔ ان کے مطابق وہ ناسا کلوزیم ، لانگ آئی لینڈ(نیویارک) میں پرفارم کرچکے ہیں، اور وہ اس مرتبہ وہ بڑی تعداد میں شائقین کی شرکت کی توقع رکھتے ہیں۔
استاد راحت فتح علی خان نے کہا کہ ان کے لیے صرف شائقین کی تعداد اہم نہیں بلکہ موسیقی سننے کا معیار اور سامعین کا موسیقی سے تعلق بھی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوالی اور موسیقی سے محبت کرنے والے شائقین کیلئے ناساو¿ کولیزیم کا شو ایک خاص تجربہ ہوگا۔
پریس کانفرنس میں شاہ زمان علی خان نے کہا کہ وہ اپنے والد اور اپنے خاندان کی موسیقی کی میراث سے جڑے ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں، تاہم مستقبل میں وہ اپنی الگ شناخت قائم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ کبھی بھی استاد نصرت فتح علی خان اور راحت فتح علی خان کے لیول پر نہیں پہنچ سکیں گے۔ اُن کامزید کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں اپنی موسیقی اور اپنی آواز کے حوالے سے ”شاہ زمان علی خان“ کے نام سے پہچانا جائے۔
راحت فتح علی خان نے اپنے بیٹے کی موسیقی کے حوالے سے محنت اور صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شاہ زمان کی آواز میں انفرادیت ہے اور وہ اپنے کام کو بہتر بنانے کیلئے مسلسل محنت کر رہے ہیں۔ دونوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موسیقی میں محنت، مشق اور مسلسل بہتری ہی کامیابی کی بنیاد ہے۔
راحت فتح علی خان نے استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی کی مقبولیت اور موجودہ دور میں دوبارہ بڑھتی ہوئی دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دل سے اور روح سے گایا جانے والا موسیقی کا کام کبھی پرانا نہیں ہوتا۔ ان کے مطابق آج بھی ماضی کے بڑے فنکاروں کا کلام اسی طرح لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران راحت فتح علی خان نے بھارتی فنکار دلجیت دوسانج کی جانب سے استاد نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کو بھی سراہا۔ انہوں نے دلجیت دوسانج کو بڑا فنکار، اچھا اداکار اور اچھا انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نصرت فتح علی خان کی قوالی کو احترام اور عقیدت کے ساتھ پیش کیا۔
ورلڈ اسٹار انٹرٹینمنٹ کے عتیق شیخ نے کہا کہ نیویارک کا ناساکولیزیم شو ان کیلئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے اور وہ اسے ایک یادگار شو بنانے کیلئے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شائقین کی جانب سے شاہ زمان علی خان کی پرفارمنس میں بھی خاصی دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
پریس کانفرنس کے اختتام پر راحت فتح علی خان اور شاہ زمان علی خان نے میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا اور امریکہ میں ہونے والے اپنے آئندہ لائیو شوز کیلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔
Rahat Fateh Ali Khan and Shah Zaman Khan Arrive in New York, Promise Memorable U.S. Shows
By Mohsin Zaheer
NEW YORK: September 30, 2026 — Renowned Pakistani singer Rahat Fateh Ali Khan and his son Shah Zaman Ali Khan have arrived in New York, saying their upcoming U.S. concerts will offer memorable musical experiences, with something new and special surprises planned for audiences at each show. Speaking at a press conference at the Marriott Hotel in Uniondale, New York, Rahat Fateh Ali Khan and Shah Zaman Ali Khan said they are looking forward to performing for their fans during their North American tour.
The press conference was attended by National Promoter Gaurav Tuteja, World Star Entertainment’s Atiq Sheikh, and representatives of South Asian American electronic and print media. Ankisha Arora moderated the event. The tour, organized by World Star Entertainment under the leadership of Atiq Sheikh, will feature live performances in Boston on October 2, New York on October 3, and New Jersey on October 10. Rahat Fateh Ali Khan will perform at Nassau Coliseum on Long Island on October 3, marking his second performance at the venue. He said the concert is expected to be a special experience for fans of qawwali and South Asian music. Rahat said that audience numbers are not the only measure of a successful performance, emphasizing the importance of listeners’ connection with music and their appreciation of quality musical performances.
Shah Zaman Ali Khan said he is proud to carry forward his family’s musical legacy but also hopes to establish his own identity as an artist. He said he wants audiences to recognize him for his own voice and musical work.
Rahat Fateh Ali Khan praised his son’s dedication and talent, saying Shah Zaman has a distinctive voice and is continuously working to improve his craft. Both artists emphasized that hard work, practice and continuous improvement are essential to success in music. Rahat also spoke about the continuing popularity of his uncle, legendary qawwali maestro Nusrat Fateh Ali Khan, saying music performed with sincerity and from the heart never becomes outdated and continues to connect with new generations. During the press conference, Rahat praised Indian singer and actor Diljit Dosanjh for paying tribute to Nusrat Fateh Ali Khan. He described Dosanjh as a major artist, talented actor and good human being, and appreciated the respect with which he performed Nusrat’s qawwali. Atiq Sheikh of World Star Entertainment said the Nassau Coliseum concert holds special significance and that his team is working to make it a memorable event. He added that audiences have also shown strong interest in Shah Zaman Ali Khan’s performance.
Rahat Fateh Ali Khan and Shah Zaman Ali Khan thanked members of the media and expressed their excitement about their upcoming performances across the United States.



