پاکستانبین الاقوامی

ملالہ یوسف زئی کے بھائی خوشال یوسف زئی کی 14سال بعد آبائی علاقے واپسی، جذباتی تاثرات

خوشال یوسف زئی نے 14 سال بعد اپنے سفر، بچپن کی یادوں اور اہل خانہ سے ملاقات کے جذبات کو ایک وی لاگ کے ذریعے بیان کیا ہے

ملالہ یوسف زئی کے بھائی خوشال یوسف زئی کی 14سال بعد آبائی علاقے واپسی، جذباتی تاثرات
ملالہ یوسف زئی کے بھائی خوشال یوسف زئی نے 14 سال بعد اپنے سفر، بچپن کی یادوں اور اہل خانہ سے ملاقات کے جذبات کو ایک وی لاگ کے ذریعے بیان کیا ہے
پاکستان پہنچنے کے بعدخوشال یوسف زئی نے اسلام آباد سے شانگلہ کا سفر کیا اور اپنے بچپن کے مقامات، پرانے اسکول، مسجد، چشمے اور خاندان کے افراد سے ملاقات کی

نیویارک ( اردو نیوز) ملالہ یوسف زئی کے بھائی خوشال یوسف زئی نے 14 سال بعد پاکستان اور اپنے آبائی علاقے شانگلہ کا دورہ کیا اور اپنے سفر، بچپن کی یادوں اور اہل خانہ سے ملاقات کے جذبات کو ایک وی لاگ کے ذریعے بیان کیا ہے۔خوشال نے بتایا کہ وہ سوات کی وادی میں پیدا ہوئے اور شانگلہ ان کے لیے بچپن سے ہی گھر جیسا تھا، جہاں وہ چھٹیوں کے دوران اپنے خاندان کے ساتھ جایا کرتے تھے۔ تاہم 2009 میں علاقے میں طالبان کے اثر و رسوخ اور سکیورٹی صورتحال خراب ہونے کے باعث خاندان کو وہاں سے نقل مکانی کرنا پڑی۔
خوشال یوسف زئی نے وی لاگ میں بتایا کہ 9 اکتوبر 2012 کو ملالہ یوسف زئی پر حملے کے بعد انہیں علاج کے لیے برطانیہ منتقل کیا گیا، جہاں وہ یہ سمجھ رہے تھے کہ چند ہفتوں بعد واپس آ جائیں گے، لیکن ہفتے مہینوں، مہینے برسوں اور پھر 14 سال میں تبدیل ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات، سکیورٹی، زندگی کے مختلف حالات اور ایک انجانے خوف کے باعث پاکستان اور اپنے گاو¿ں واپسی بار بار موخر ہوتی رہی اور انہیں یہ خدشہ بھی ہونے لگا تھا کہ شاید وہ دوبارہ اپنے گھر اور پہاڑوں کو نہ دیکھ سکیں۔
پاکستان پہنچنے کے بعدخوشال یوسف زئی نے اسلام آباد سے شانگلہ کا سفر کیا اور اپنے بچپن کے مقامات، پرانے اسکول، مسجد، چشمے اور خاندان کے افراد سے ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے آبائی علاقے پہنچنے پر انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ کبھی وہاں سے گئے ہی نہیں تھے۔ خاندان کے افراد کی جانب سے پرتپاک استقبال، والدہ سے ملاقات اور رشتہ داروں سے ملنے کے لمحات ان کے لیے انتہائی جذباتی تھے۔
اپنے دادا کی قبر پر حاضری کے موقع پر خوشال نے کہا کہ شانگلہ سے دور رہتے ہوئے وہ اکثر اپنے گاو¿ں کے خواب دیکھا کرتے تھے، لیکن ہر بار آنکھ کھلنے پر احساس ہوتا تھا کہ وہ خواب تھا۔ ان کے بقول اس مرتبہ وہ حقیقت میں اپنے گاو¿ں میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی زندگی کا ایک بڑا خوف یہ تھا کہ کہیں وہ اس لمحے کو دیکھے بغیر دنیا سے رخصت نہ ہو جائیں، تاہم وہ اللہ کے شکر گزار ہیں کہ انہیں اپنے آبائی علاقے واپس آنے اور اپنی جڑوں سے دوبارہ جڑنے کا موقع ملا۔
خوشال یوسف زئی نے شانگلہ گرلز اسکول کا بھی دورہ کیا، جو ملالہ فنڈ کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے، اور وہاں کام کرنے والی ٹیم سے ملاقات کو انتہائی متاثر کن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گاو¿ں میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام کرنے والے افراد کو دیکھ کر انہیں نئی امید ملی۔ وی لاگ کے اختتام پر ح±سَل نے اپنے آبائی علاقے، پہاڑوں اور خاندان سے دوبارہ جڑنے کے اس سفر کو اپنی زندگی کے انتہائی خاص اور ناقابلِ فراموش لمحات میں شمار کیا۔

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے