نیویارک میں 9 لاکھ افراد کا میڈیکیڈ انشورنس خطرے میں،مئیر ظہران ممدانی کا 30 لاکھ ڈالر زامدادی پروگرام کا اعلان
یلتھ اینڈ افورڈیبلٹی ریسورس ٹیم (HART) کے تحت شہر کے رہائشیوں کو صحت کی انشورنس برقرار رکھنے، خوراک کی امداد حاصل کرنے، ہسپتالوں کے بلوں میں ریلیف اور رہائش سے متعلق مدد فراہم کی جائے گی
نیویارک میں 9 لاکھ افراد کا میڈیکیڈ انشورنس خطرے میں،مئیر ممدانی کا 30 لاکھ ڈالر زامدادی پروگرام کا اعلان
میئر ظہران ممدانی اورہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا وفاقی پالیسیوں میں تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے شہریوں کی مدد کے لیے نیا پروگرام شروع ، ہیلتھ اینڈ افورڈیبلٹی ریسورس ٹیم (HART) کے تحت شہر کے رہائشیوں کو صحت کی انشورنس برقرار رکھنے، خوراک کی امداد حاصل کرنے، ہسپتالوں کے بلوں میں ریلیف اور رہائش سے متعلق مدد فراہم کی جائے گی
نیویارک (اردو نیوز) نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی اورہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے وفاقی پالیسیوں میں تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے شہریوں کی مدد کے لیے نیا پروگرام شروع کردیا ہے۔ ہیلتھ اینڈ افورڈیبلٹی ریسورس ٹیم (HART) کے تحت شہر کے رہائشیوں کو صحت کی انشورنس برقرار رکھنے، خوراک کی امداد حاصل کرنے، ہسپتالوں کے بلوں میں ریلیف اور رہائش سے متعلق مدد فراہم کی جائے گی۔
شہر کی مالی سال 2027 کی بجٹ میں اس پروگرام کے لیے 30 لاکھ ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق، یکم جنوری 2027 سے نافذ ہونے والی نئی وفاقی میڈیکیڈ شرائط کے باعث نیویارک کے 9 لاکھ تک شہریوں کو ہیلتھ انشورنس سے محروم ہونے کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
میئر ممدانی نے کہا کہ صحت کی سہولتیں اور غذائیت سے بھرپور خوراک بنیادی ضروریات ہیں۔ ان کے مطابق، وفاقی سطح پر امدادی پروگراموں میں تبدیلیوں کے دوران شہر کی انتظامیہ شہریوں کو ضروری سہولتوں تک رسائی دلانے کے لیے براہِ راست مدد فراہم کرے گی۔
HART کے تحت تربیت یافتہ کمیونٹی ہیلتھ ورکرز مختلف محلوں میں شہریوں کی رہنمائی کریں گے۔ یہ کارکن مجموعی طور پر 13 زبانیں بولتے ہیں اور لوگوں کو انشورنس کے لیے درخواست دینے، اپنی موجودہ کوریج برقرار رکھنے اور دیگر امدادی پروگراموں سے فائدہ اٹھانے میں مدد دیں گے۔
پروگرام کے تحت بے دخلی سے بچاو¿، رہائش کی امداد، ہسپتالوں کے بلوں میں ریلیف اور روزمرہ اخراجات کے لیے دستیاب مالی معاونت تک رسائی میں بھی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
حکام کے مطابق، وفاقی حکومت نے فوڈ اسٹیمپس (SNAP) سے متعلق کام کی شرائط میں بھی تبدیلیاں کی ہیں، جس کے باعث بعض افراد کو امداد جاری رکھنے کے لیے نئی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔ شہر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ان تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے شہریوں تک پہنچنے اور انہیں ضروری معلومات فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں بڑھا رہی ہے۔
نیویارک کے وہ شہری جنہیں میڈیکیڈ انشورنس حاصل کرنے یا برقرار رکھنے میں مدد درکار ہے، محکمہ صحت کے اندراجی مشیر سے رابطے کے لیے کال کرسکتے ہیں۔



