خیبر سوسائٹی آف امریکہ کا پشاور سکول حادثے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار
خیبر سوسائٹی کے صدر خالد خٹک سمیت خیبر سوسائٹی کی کابینہ سمیت ارکان کا سوگوار خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار، دکھ اور غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں
خیبر سوسائٹی آف امریکہ کا پشاور سکول حادثے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار
خیبر سوسائٹی کے صدر خالد خٹک سمیت خیبر سوسائٹی کی کابینہ سمیت ارکان کا سوگوار خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار، دکھ اور غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں
سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،خیبر سوسائٹی کے صدر خالد خٹک ،جنرل سیکرٹری ناصر خان، سینئر نائب صدر سجاد خان، نائب صدر عبداللہ خان،فنانس سیکرٹری ملک سہیل ،پریس سیکرٹری امان آفریدی ، جوائنٹ سیکرٹری شیر خان اور وومین ونگ سیکرٹری ریحانہ مکین خان، خیبر سوسائٹی کے سابق صدور تاج اکبر، زمان آفریدی ، بہادر شاہ کا مشترکہ بیان
نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن پشتون کمیونٹی کی ایک اہم اور نمائندہ تنظیم خیبر سوسائٹی آف امریکہ کی جانب سے دیر کالولونی پشاور میں واقع الخیر سکول سسٹم کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ اور سانحہ میں 33بچوں اور دو ٹیچرز کی شہادت پر گہرے دکھ ، افسوس اور غم کا اظہار کیا گیا ہے ۔ خیبر سوسائٹی کے صدر خالد خٹک ،جنرل سیکرٹری ناصر خان، سینئر نائب صدر سجاد خان، نائب صدر عبداللہ خان،فنانس سیکرٹری ملک سہیل ،پریس سیکرٹری امان آفریدی ، جوائنٹ سیکرٹری شیر خان اور وومین ونگ سیکرٹری ریحانہ مکین خان اور خیبر سوسائٹی کے سابق صدور تاج اکبر، بہادر شاہ اور زمان آفریدی کی جانب سے سوگوار خاندانوں ، سکول انتظامیہ سمیت متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ خیبر سوسائٹی ا ن کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔
خیبر سوسائٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداءکے درجات بلند فرمائیں ، ان کے لواحقین کو یہ صدمہ اور غم برداشت کرنے کی توفیق عطاءفرمائیں اور زخمیوں جن کی تعداد50سے زائد بتائی جا رہی ہے، کو جلد از جلد صحت یاب فرمائیں۔
خیبر سوسائٹی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سکول جیسی اہم عمارت کہ جہاں پر روزانہ بڑی تعداد میں بچے اور اساتذہ موجود ہوتے ہیں ، کے بلڈنگ سٹرکچر کی انسپکشن لازم ہونی چاہئیے تھی اور ایسی بلڈنگ کہ جس کی چھت خستہ تھی اور گرنے کا خدشہ تھا، کو نظر انداز کرنا ایک مجرمانہ غفلت ہے ۔ اس غفلت کے ذمہ دار اداروں اور افراد کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہئیے تھی ۔

خیبر سوسائٹی کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ سوگوار خاندانوں اور متاثرین کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جائے ۔ اگرچہ ان کے ہونے والے جانی نقصان کا کوئی ازالہ ممکن نہیں تاہم حکومت کا فرض ہے کہ ان کی زیادہ مدد کی جائے ۔
واضح رہے کہ پشاور کی دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے طلبہ اور اساتذہ ملبے تلے دب گئے، نتیجے میں 33 بچے اور دو خاتون ٹیچر جاں بحق ہوگئیں۔ دیر کالونی کے علاقے میں واقع الخیر اسکول سسٹم کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں متعدد بچے چھت تلے دب گئے، جن میں جاں بحق ہونے والوں کے علاوہ 50 سے زیادہ زخمی بھی شاملتھے۔ہسپتال کی جاری حتمی فہرست کے مطابق ان بچوں میں دو ٹیچرز سمیت 14 فیمیل بچیاں شامل تھیں جبکہ باقی تمام بچے تھے۔ بچوں کی عمریں بھی 6 سے 13 سال کے درمیان تھیں۔ خواتین ٹیچرز میں 25 سالہ ثمرین اور 27 سالہ مہوش شامل ہیں۔
فہرست کے مطابق جن بچوں کی اموات کو کنفرم کیا گیا ہے ان میں ابراہیم، محمد، کاشف نجیب، اعظم، عبدالبصیر، عظیم اللہ، زبیر جان، ہمدان، بصیر خان، ابوذر، ساحل خان، مبشر، حماد خان، ابرار، سنان خان، عثمان، محمد، شاہ فیصل، عزیز، محمد،حبیب اللہ کے علاوہ 6 سالہ مدینہ، 7 سالہ حلیمہ بی بی اور 35 سالہ ثمرین بھی شامل ہیں۔سکول کی عمارت گرنے کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بھی زندگی کے بازی ہار گئے پانچوں بچے آپس میں قریبی رشتے دار تھے۔



