پاکستاناوورسیز پاکستانیز

امریکی مڈٹرم الیکشن میں ووٹنگ، ہر اہم بات جو جاننا ضروری ہے، All Aboutنے گائیڈ لائین جاری کر دی

نیویارک میں ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 اکتوبر، ارلی ووٹنگ بھی شروع؛ آل اباؤٹ یو ایس اے کی نئی گائیڈ پاکستانی امریکی کمیونٹی کو انتخابی اور شہری نظام سے جوڑنے کی موثر کوشش

امریکی مڈٹرم الیکشن میں ووٹنگ، ہر اہم بات جو جاننا ضروری ہے، All Aboutنے گائیڈ لائین جاری کر دی
نیویارک میں ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 اکتوبر، ارلی ووٹنگ بھی شروع؛ آل اباؤٹ یو ایس اے کی نئی گائیڈ پاکستانی امریکی کمیونٹی کو انتخابی اور شہری نظام سے جوڑنے کی موثر کوشش

نیویارک( اردونیوز یو ایس اے ) ملک میں 3 نومبر 2026 کو ہونے والے مڈٹرم انتخابات کے لیے نیویارک میں ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 اکتوبر ہے، جبکہ ارلی ووٹنگ کا آغاز بھی اسی روز ہو رہا ہے اور یہ سلسلہ یکم نومبر تک جاری رہے گا،انتخابی عمل، ووٹر رجسٹریشن اور شہری حقوق سے متعلق قابلِ اعتماد معلومات کمیونٹی تک پہنچانے کے لیے آل اباؤٹ یو ایس اے نے اپنے شہری آگاہی اور عوامی شرکت کے پروگرامکے تحت ”Lets Vote NYC “نام سے ایک آن لائن ووٹر گائیڈ متعارف کرائی ہے
آل اباو¿ٹ یو ایس اے کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد پاکستانی امریکن کمیونٹی سمیت تمام اہل شہریوں کو امریکی جمہوری اور شہری نظام سے زیادہ موثر انداز میں جوڑنا، انتخابی عمل کے بارے میں آگاہی بڑھانا اور عوامی معاملات میں باخبر شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے،اس گائیڈ کے ذریعے ووٹرز کو رجسٹریشن، ووٹ ڈالنے کے طریقے،اہم انتخابی تاریخوں، پولنگ مقامات اور ووٹر حقوق سے متعلق معلومات ایک جگہ فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، تاکہ شہری بروقت تیاری کر سکیں اور انتخابی عمل میں اپنی شرکت یقینی بنا سکیں
تنظیم کے وسیع تر شہری آگاہی پروگرام کا مقصد صرف انتخابات کے بارے میں معلومات فراہم کرنا نہیں، بلکہ کمیونٹی کو یہ سمجھنے میں بھی مدد دینا ہے کہ امریکی شہری نظام کس طرح کام کرتا ہے، مقامی حکومت، ریاستی حکومت اور وفاقی حکومت کے اختیارات اور ذمہ داریاں کیا ہیں، اور شہری اپنے حقوق، دستیاب سہولتوں اور قانونی طریقہ? کار سے کس طرح فائدہ اٹھا سکتے ہیں،اس میں سٹی کونسل اور مقامی انتظامیہ سے متعلق امور، ریاستی سطح پر دستیاب عوامی خدمات اور وفاقی حکومت کے مختلف پروگراموں کے بارے میں آگاہی بھی شامل ہے
آل اباؤٹ یو ایس اے معاشرے کے افراد کو ایک دوسرے کی مدد کرنے، ضرورت مندوں اور مستحق خاندانوں تک معلومات پہنچانے اور متعلقہ سرکاری اداروں کی دستیاب خدمات سے مستفید ہونے کے طریقے سمجھانے کی کوشش بھی کر رہی ہے،اس پروگرام کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ جو افراد کسی سرکاری سہولت، سماجی معاونت یا شہری خدمت کے بارے میں معلومات رکھتے ہیں، وہ انہیں دوسرے ضرورت مند افراد تک پہنچا سکیں،اس طرح کمیونٹی کے اندر باہمی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ شہری اداروں اور عوام کے درمیان رابطے کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے
تنظیم کے مطابق، امریکی جمہوری نظام میں موثر شرکت کے لیے صرف ووٹ ڈالنا ہی اہم نہیں، بلکہ شہریوں کا اپنے حقوق، ذمہ داریوں اور حکومتی اداروں کے کام سے واقف ہونا بھی ضروری ہے،باخبر شہری انتخابات میں حصہ لینے کے ساتھ اپنے محلوں، شہروں اور ریاستوں کے معاملات میں بھی اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں،یہی آگاہی کمیونٹی کو عوامی مسائل کی نشاندہی، دستیاب وسائل تک رسائی اور اجتماعی مسائل کے حل میں مدد دے سکتی ہے
آل اباؤٹ یو ایس اے نے میڈیا اداروں، کمیونٹی تنظیموں اور سماجی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ”Lets Vote NYC “گائیڈ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں، تاکہ اہل ووٹرز رجسٹریشن کی آخری تاریخ سے پہلے ضروری اقدامات کر سکیں اور ارلی ووٹنگ سمیت ووٹ ڈالنے کے دستیاب طریقوں سے آگاہ رہیں
ووٹر گائیڈ:
https://allaboutusa.org/NYCVOTES

تنظیم کے کام میں معاونت:
https://allaboutusa.org/support-us/
آل اباؤٹ یو ایس اے کے مطابق، ووٹر آگاہی کا یہ اقدام غیر جانب دار ہے اور کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت یا مخالفت نہیں کرتا,اس کا مقصد شہری معلومات کی فراہمی، جمہوری عمل میں شرکت اور کمیونٹی کے افراد کو دستیاب شہری و سرکاری وسائل سے آگاہ کرنا ہے

Everything You Need to Know About the U.S. Midterm Elections: All About USA Releases Voter Guide

With New York’s Voter Registration Deadline on October 24 and Early Voting Underway, All About USA’s new guide helps Pakistani Americans understand the electoral process and connect with the civic system.

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے