بین الاقوامیخبریں

بالی وڈ اداکاردھرمندر سپتال میں داخل، ہیما مالنی کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو دھرمندرکی صحت کے بارے میں فکرمند ہیں،وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور مسلسل نگرانی میں ہیں۔ ہم سب ان کے ساتھ ہیں، ہیما مالنی

بالی وڈ اداکاردھرمندر سپتال میں داخل، ہیما مالنی کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

 

ممبئی (اردو نیوز) بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمندرعلیل ہو گئے ہیں اور انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی اہلیہ اور مشہور اداکارہ ہیما مالنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں مداحوں سے دھرمیندر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔
ہیما مالنی نے اپنے پیغام میں لکھا، ”میں سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو دھرمندر جی کی صحت کے بارے میں فکرمند ہیں۔ وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور مسلسل نگرانی میں ہیں۔ ہم سب ان کے ساتھ ہیں، برائے کرم ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔“

دھرمیندر، جو بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں، نے درجنوں سپرہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی طبیعت ناساز ہونے کی خبر کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے سوشل میڈیا پر ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے پیغامات بھیجنا شروع کر دیے ہیں۔

نوٹ: تازہ اور اہم ترین خبروں کے لئے وزٹ کریں اردو نیوز ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

Dharmendra health update: Hema Malini asks fans for prayers

Bollywood Legend Dharmendra Hospitalized, Hema Malini Urges Fans to Pray for His Recovery

Related Articles

Back to top button