کالم و مضامین

عارف ندیم بٹ کا ایرک ایڈمز کی کامیابی خوشی میں ظہرانہ

کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات اور ارکان کی شرکت، شرکاءنے عارف ندیم بٹ کا شکرئیہ ادا کیا ، پیر سید صفدر حسین شاہ نے خصوصی دعا کروائی

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت اور بسمہ اللہ آٹو ریپئیر کے پریذیڈنٹ عارف ندیم بٹ کی جانب سے علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر میںدوست احباب کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔ یہ ظہرانہ نیویارک سٹی کے مئیر کے پرائمری الیکشن میں بورو پریذیڈنٹ ایرک ایڈمز کی کامیابی کی خوشی میںدیا گیا ۔
واضح رہے کہ مئیر پرائمری الیکشن میںعلامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کی جانب سے ایرک ایڈمز کی بھرپور اور مکمل سپورٹ کی گئی تھی ۔
عارف ندیم بٹ کے ظہرانے میں پیر سید صفدر حسین شاہ ، ناصر اعوان ، طاہر بھٹہ ، شیخ اشفاق، مشتاق احمد کمبوہ ، چوہدری جاوید چیچی ، لالہ مقصود الٰہی ، جمل ملک ، ریاض ڈوگر اور پرویز جمی سمیت دیگر نے شرکت کی
تقریب کا آغاز پیر سید صفدر حسین شاہ نے تلاوت قرآن مجید سے کیا ۔ عارف ندیم بٹ کی جانب سے شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا گیا کہ جنہوں نے ان کے ظرانے میں شریک ہو کر عزت افزائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایرک ایڈمز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور پرائمری الیکشن کی طرح نومبر میں ہونیوالے جنرل الیکشن میں بھی ان کی ہر ممکن سپورٹ کریں گے
تقریب سے خطاب کے دوران ناصر اعوان، طاہر بھٹہ ، مشتاق کمبوہ ، چوہدری جاوید چیچی ، شیخ اشفاق احمد اور لالہ مقصود الٰہی سمیت دیگر نے عارف ندیم بٹ کا پرتکلف ظہرانے کے اہتمام پر شکرئیہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی ، مقامی امریکیسیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے ۔ اس سلسلے میں علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔

Eric Adams

 

Related Articles

Back to top button