بین الاقوامیخبریں

نیویارک پولیس کے سابق چیف جان شیل کا نیویارک سٹی کے میئر کا الیکشن لڑنے کا اعلان

جان شیل نےاپنے ویڈیوبیان میں  خود کو رجسٹرڈ انڈیپنڈنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی ایک جماعت سے وابستہ نہیں بلکہ “درمیانی راستے” کے حامی ہیں

نیویارک پولیس کے سابق چیف جان شیل کا نیویارک سٹی کے میئر کا الیکشن لڑنے کا اعلان
جان شیل نےاپنے ویڈیوبیان میں  خود کو رجسٹرڈ انڈیپنڈنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی ایک جماعت سے وابستہ نہیں بلکہ “درمیانی راستے” کے حامی ہیں

نیویارک( اردو نیوز) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سابق چیف آف ڈیپارٹمنٹ جان شیل نے نیویارک سٹی کے سال 2029میں ہونیوالءمیئر کے انتخابات میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔اپنے ویڈیوبیان میں جان شیل نے خود کو رجسٹرڈ انڈیپنڈنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی ایک جماعت سے وابستہ نہیں بلکہ “درمیانی راستے” کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ شہر میں مثبت تبدیلی لانا چاہتے ہیں اور عوام کی خدمت کے جذبے کے تحت میدان میں اترے ہیں۔سابق پولیس افسر نے خود کو “وائلڈ کارڈ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ریٹائرڈ سول سرونٹ ہیں اور انہیں اس عہدے کی ضرورت نہیں، لیکن وہ اپنے پڑوسیوں اور شہریوں کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “اب بہت ہو چکا ہے”، اور وہ نیویارک کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ ظہران ممدانی جنہوں نے سال 2026کے اوائل میں اپنے عہدہ سنبھالا ہے ، کی ٹرم چار سال بعد 2029میں پوری ہو گی ۔ جان شیل نے ظہران ممدانی کے مئیر منتخب ہونے سے قبل نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ سے اپنی سروس پوری ہونے کے بعد ریٹائرمنٹ لے لی تھی ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جان شیل کی طرح نیویارک سٹی کے سابق مئیر ایرک ایڈمز کا تعلق بھی نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ سے رہا۔ وہ کیپٹن کے عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد سیاست میں آئے، پہلے سٹیٹ سینیٹر ، پھر بروکلین بورو پریذیڈنٹ اور پھر ایک ٹرم کے لئے نیویارک سٹی کے مئیر منتخب ہوئے ۔ ایرک ایڈمز ، نیویارک سٹی کے دوسرے سیاہ فام مئیر تھے جبکہ ظہران ممدانی ، نیویارک سٹی کے پہلے مسلم امریکن مئیر ہیں ۔

Former NYPD Chief John Shell Announces Run for NYC Mayor as Independent
By Mohsin Zaheer
New York: Former NYPD Chief of Department John Shell has announced his candidacy for Mayor of New York City. Declaring himself a registered Independent, Shell described his political stance as “purple,” positioned between major parties. In a public statement, he said he aims to bring change for all New Yorkers, emphasizing fairness over party lines. Calling himself a “wildcard” and a retired civil servant, Shell stated that he does not need the position but wants to serve the community, adding, “Enough is enough.”

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button