پاکستان

نیویارک میں اکنا ریلیف کا فنڈ ریزنگ ، مبلغ اسلام رچرڈ میک کینی کی خصوصی شرکت

ICNA Relief New York Hosts Annual Fundraising Dinner with Special Participation and Address by Richard McKinney

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک میں مستحق نیویارکرز میں بلا امتیاز اشیائے خوردو نوش کی تقسیم، بے سہارا خواتین اور بچوں کو شیلٹر فراہم کرنے ، موسم گرما کی تعطیلات کے اختتام پر مستحق سٹوڈنٹس میں بیک ٹو سکول سپلائیز تقسیم سمیت خدمات خلق میں پیش پیش مسلم امریکن کمیونٹی نیویارک کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم اکنا ریلیف نیویارک کا سالانہ بینکوئٹ ڈنر میریٹ ہوٹل یونین ڈیل میں منعقد ہواجس میں معروف مبلغ اسلام رچرڈ میک کینی نے خصوصی شرکت کی ۔

واضح رہے کہ رچرڈ میک کینی ، جو ایک وقت میں اسلامو فوبیا سے متاثر ہو کر امریکہ میں ایک مسجد پر حملے کا ارادہ رکھتے تھے ، دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر مسلما ن ہو گئے اور جس مسجد پر وہ حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے ، اسی مسجد کے باقاعدہ نمازی اور رکن بن گئے اور آج اسی مسجد کے صدر بھی ہیں۔

اکنا ریلیف نیویارک کے سالانہ بینکوئٹ میں رچرد میک کینی سمیت مسلم امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان بڑی تعداد میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے دل کھول کر اکنا ریلیف نیویارک کے خدمات خلق اور دین کے خدمت کے منصوبوں کے لئے عطیات دئیے ۔

ICNA Relief New York Hosts Annual Fundraising Dinner with Special Participation and Address by Richard McKinney

Related Articles

Back to top button