بین الاقوامیپاکستان
نیویارک سٹی کے میئر کے الیکشن کے لیے الیکشن سے قبل ووٹنگ میں چار لاکھ کے قریب ووٹ ڈالے جا چکے
NYC Election 2025
نیویارک سٹی کے میئر کے الیکشن کے لیے الیکشن سے قبل ووٹنگ میں چار لاکھ کے قریب ووٹ ڈالے جا چکے
نیویارک (اردو نیوز)نیویارک سٹی میں میئر کے انتخابات کے لیے ابتدائی ووٹنگ کے چھٹے دن تک مجموعی طور پر تقریباً چار لاکھ ووٹ ڈالے جا چکے ہیں۔
نیو یارک سٹی الیکشن بورڈ کے مطابق مختلف بروز میں ووٹ ڈالنے کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
مین ہیٹن میں 118,920،
برونکس میں 32,655،
بروکلین میں 126,055،
کوئنز میں 91,371،
جبکہ اسٹیٹن آئی لینڈ میں 29,476 ووٹرز نے ووٹ ڈالا۔
اب تک ابتدائی ووٹنگ میں مجموعی طور پر 398,477 ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا ہے۔
الیکشن حکام کے مطابق یہ اعداد و شمار غیر حتمی ہیں اور پولنگ مکمل ہونے تک ان میں تبدیلی ممکن ہے۔



