اوورسیز پاکستانیز

ملک امتیاز علی تحریک انصاف امریکہ کے چیف آرگنائزر مقرر

نیویارک(اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی کے دیرینہ ساتھی اور عمران خان کے قریبی دوست ملک امتیاز علی کو پاکستان تحریک انصاف امریکہ کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا ہے ۔ ان کی تقرری کا پارٹی کی جانب سے باقاعدہ طور پر نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ملک امتیاز علی نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کی جانب سے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، وہ اس پر انشاءاللہ پورا اتریں گے ۔
تحریک انصاف امریکہ کے مقامی قائدین پرویز ریاض، خاور بیگ، عمران اگرہ ، ضمیر احمد چوہدری،ظفر چیمہ ،جنید جانی ،امتیاز سید،محمد مالک ،وحید سلطان، ظہور اختر ، سعدئیہ تقی،نوید وڑائچ،عامر اقبال بوبی،عدیل گوندل سمیت دیگرملک امتیاز علی کو مبارکباد دی ہے اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے ۔

Related Articles

Back to top button