پاکستاناوورسیز پاکستانیز

مکی مسجد نیویارک کے صدر اکرم امین خان کے جواں سا ل بیٹے کامران خان کا انتقال

Kamran Khan, Son of President Makki Majid Brooklyn Akram Amin Khan, Passes Away - Tragic Loss in Brooklyn

کامران خان مرحوم کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد ہسپتال گئے اور واپس آگئے ، اگلے روز طبیعت دوبارہ خراب ہوئی اور انتقال کر گئے

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویار ک میں پاکستانی و کشمیری امریکن کمیونٹی کی سب سے بڑی مکی مسجد کے صدر اکرم امین خان کے جواں سال بیٹے کامران خان انتقال کر گئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ 40سالہ کامران خان جو کہ فائر ڈیپارٹمنٹ نیویارک میں کام کرتے تھے کی تین روز قبل طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں کنگز کاونٹی ہسپتال بروکلین لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی اور وہ گھر واپس آگئے ۔

بتایا گیا کہ ہسپتال سے گھر آنے کے بعد اگلے روز کامران خان کی صبح طبیعت دوبارہ طبیعت شدید خراب ہو گئی اور اس دوران وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
کامران خان مرحوم کی دو سال قبل شاد ی ہوئی تھی ۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ اور چھ ماہ کی بیٹی شامل ہے ۔

مرحوم کی نماز جنازہ سوموار کو مکی مسجد بروکلین میں ادا کی جائے گی ۔پاکستانی و کشمیری امریکن کمیونٹی نے اکرم امین خان سمیت سوگوار خاندان سے کامران خان کی جواں سال وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہر کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔

Related Articles

Back to top button