امیگریشن نیوزخبریں

پاکستانی امریکن مقصود الٰہی کے گجرات میں شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی ،12سٹور جل گئے ، کروڑوں کا نقصان

مسلم بازار گجرات میںواقع دو منزلہ عمر شاپنگ سنٹر میں علی الصبح آگ لگی جس سے پورا شاپنگ پلازہ اور اس میں موجود 12سٹورز خاکستر ہو گیا

پاکستانی امریکن مقصود الٰہی کے گجرات میں شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی ،12سٹور جل گئے ، کروڑوں کا نقصان
مسلم بازار گجرات میں واقع دو منزلہ عمر شاپنگ سنٹر میں علی الصبح آگ لگی جس  شاپنگ پلازہ میں موجود 12سٹورز خاکستر ہو گیا

نیویارک ، گجرات ( اردونیوز) مسلم بازار گجرات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت چوہدری مقصود الٰہی وریاہ کے عمر شاپنگ سنٹر میں خوفناک آگ لگ گئی جس سے دو منزلہ شاپنگ سنٹر میں واقع بارہ سٹور خاکستر ہو گئے اور مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا نقصا ن ہو گیا تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا۔
چوہدری مقصود الٰہی کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ صبح چار بجے کے قریب شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے لپیٹ میں آیا۔ آگ پہلے فلور پر لگی اور دوسرے فلور تک پھیل گئی اور پورے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مقصود الٰہی نے مزید بتایا کہ تجاوزات کی وجہ سے مسلم بازار جو کہ چوہدری ظہور الٰہی پیلس کے قریب واقع ہے ، کی سڑک انتہائی تنگ ہو گئی اور فائر برگیڈ کا ٹرک کوشش کے باوجود ، سڑک میں تجاوزات کی وجہ سے داخل نہ سکا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آتشزدگی کی وجہ سے تمام بارہ سٹور اور پلازہ تباہ ہو گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ واپڈا کی بجلی کی سپلائی کے تاروں کے گچھے بھی بے ترتیب اور بے ہنگھم انداز میں گلی میں موجود تھے۔ اللہ جانتا ہے کہ شدید گرم موسم کے دوران کس وجہ سے شارٹ سرکٹ ہوا ور آگ لگ گئی۔
مقصود الٰہی نے کہا کہ واقعہ کے وقت پلازہ میں کوئی موجود نہیں تھا ، اس لئے کوئی جانی نقصا ن نہیں تاہم تاجروں کا کروڑوں کا نقصان ہو گیا ہے ، جس سے کتنے گھرانے بالخصوص سٹور مالکان اور ان میں کام کرنے والے افراد متاثر ہو گئے ہیں۔
آتشزدگی کے واقعہ کے متاثرین اور گجرات مرچنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلعی حکام اور پنجاب گورنمنٹ سے کہا گیا ہے کہ متاثرہ تاجرون کی ہر ممکن مدد کی جائے اور پلاز ہ میں کاروبار کی مکمل بحالی کو بھی جلد یقینی بنایا جائے ۔

12 Shops Destroyed in Fire at Chaudhry Maqsood Ilahi Varyah’s Gujrat Shopping Plaza

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button