امریکی ریاست نیوجرسی میں ہول سٹور ”بی جیز کلب“ کی چھت گر گئی
بی جیز کلب کی چھت اچانک اس وقت گر گئی کہ جب سٹور کھلا تھا اور کسٹمرز شاپنگ میں مصروف تھے تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
نیوجرسی ( اردونیوز) امریکی ریاست نیوجرسی کے اوشن ٹاؤن شپ میں واقع امریکہ کے مشہور ہول سیل سٹور”بی جیز “ کی چھت اچانک اس وقت گر گئی کہ جب سٹور کھلا تھا اور کسٹمرز شاپنگ میں مصروف تھے تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہی ہی کوئی کسٹمز زخمی ہوا۔ اوشن ٹاؤن شپکے اوکھرسٹ علاقے میں واقع اس اسٹور میں واقعے کے وقت عمارت کے اندر 27 افراد موجود تھے۔واضح رہے کہ گذشتہ دو دنوں سے نیوجرسی میں موسلا دھار بارشیں بھی ہو رہی ہیں ۔
حکام کا کہنا ہے کہ دو افراد عارضی طور پر ملبے میں پھنس گئے تھے، لیکن انہوں نے خود کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ بعد ازاں ریسکیو ٹیموں نے عمارت کی مکمل تلاشی لی اور تمام افراد کے محفوظ ہونے کی تصدیق کی۔
WILD FOOTAGE: Security camera footage captures the moment the roof collapsed inside a BJ’s Wholesale store in New Jersey. No injuries were reported. https://t.co/RB6EDbp6tD pic.twitter.com/nIqfm9N1hg
— Breaking911 (@Breaking911) July 6, 2026
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس چیف مائیکل سورینٹینو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریسکیو کارروائی مکمل ہونے تک قریبی سڑکوں سے دور رہیں۔حکام کے مطابق شدید موسم اور بارشوں کے باعث صورتحال مزید مشکل ہو گئی تھی، تاہم ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو محفوظ رکھا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
نوٹ : یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔۔ مسلم سنٹر نیویارک میں نماز جمعہ کے موقع پر گن نکالنے کی کوشش کرنیوالا نمازی گرفتار
A partial roof collapse at a BJ’s Wholesale Club in Ocean Township, according to local and county officials.



