اوورسیز پاکستانیز

کوثر چشتی کو صدمہ ، پوتی کا انتقال ،کمیونٹی کا اظہار تعزیت

پاکستانی امریکن کمیونٹی کے علماءکرام ، امام صاحبان و نعت خوانان سمیت کمیونٹی ارکان کی جانب سے کوثر چشتی اور عامر نواز سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیت ، مسجد خضریٰ کے بانی اور نعت گو شاعر شاہنواز کوثر چشتی کی پوتی اور ان کے بیٹے عامر نواز کی صاحبزادی منگل کو نیویارک میںقضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں ۔

مرحومہ کی نماز جنازہ مسجد فیضان عائشہ ہکس وہیل ، لانگ آئی لینڈ میں بدھ 19جولائی کو بعد نماز ظہر ڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی ۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی کے علماءکرام ، امام صاحبان و نعت خوانان سمیت کمیونٹی ارکان کی جانب سے کوثر چشتی اور عامر نواز سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔

Related Articles

Back to top button