خبریں

سندھ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی فتح، پیپلز پارٹی امریکہ کی بلاول بھٹو کو مبارکباد

یوسف رضا گیلانی بھی جیتیں گے ، خالد اعوان،سرور چوہدری،شوکت بھٹہ،لطیف ڈالمیا،ذوالفقار بسرا، مجیب الحسن اور وقار رضوی سمیت پارٹی عہدیداروں کا مشترکہ بیان

نیویارک (اردونیوز)پیپلزپارٹی یو ایس اے کے عہدیداروں خالد اعوان،سرور چوہدری،شوکت بھٹہ،لطیف ڈالمیا،ذوالفقار بسرا، مجیب الحسن،وقار رضوی سمیت دیگر ساتھیوں نے ایک مشترکہ بیان میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے موجودہ کرپٹ حکومت کو مسترد کر دیا۔
ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی امریکہ مجیب الحسن کا کہنا ہے کہ عوام مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں ۔بلاول بھٹوزرداری کی سیاسی بصیرت میں جمہوریت رچی ہوئی ہے اور وہ عوام کی خوشحالی کیلئے رات دن کام کررہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج پورے پاکستان کی نظریں بلاول بھٹو پر ہیں ۔
لطیف ڈالمیا،ذوالفقار بسرا نے کہاکہ سندھ کے الیکشن میں عوام کی طاقت نے پیپلزپارٹی اور بھٹو شہید سے محبت کا ثبوت دیکر سندھ کے انتخابات میں کرپٹ حکومت کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کرا دیں ۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ اس الیکشن میں پاکستان کے غیور عوام نے اپنا فیصلہ دیدیا ہے ،آئندہ پاکستان کے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوں گے اور سینیٹ کے الیکشن میں بھی سید یوسف رضا گیلانی کو بھاری اکثریت سے کامیابی ہو گی۔

Related Articles

Back to top button