نیویارک: پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا شرط ختم
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ویزا کی شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے
نیویارک: پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا شرط ختم
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ویزا کی شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے
نیویارک ( سپیشل رپورٹر سے ) نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ سفارتی اور سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے۔اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اس اہم معاہدے پر دستخط کرنے پر انہیں خوشی ہے۔
معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے سفارتی اور سرکاری/خصوصی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا تقاضے ختم ہوں گے، جس سے اعلیٰ سطح کے رابطوں اور ادارہ جاتی تبادلوں میں مزید سہولت پیدا ہونے کی توقع ہے۔ اسحاق ڈار کے مطابق یہ قدم پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ اسٹریٹجک شراکت داری کو باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں مزید آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔