پاکستان

ندیم کرمانی کو صدمہ ، نیویارک میں اہلیہ کا انتقال

مرحومہ کی نماز جنازہ اسلامک سنٹر آف میل ویل ، لانگ آئی لینڈمیں ادا کی جائے گی

نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت ندیم کرمانی کی اہلیہ محترمہ انتقال کر گئی ہیں ۔مرحومہ گذشہ کچھ عرصے سے علیل تھیں ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ اسلامک سنٹر آف میل ویل ، لانگ آئی لینڈمیں ادا کی جائے گی ۔نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو لانگ آئی لینڈ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا۔
ندیم کرمانی سے ان کے دوست احباب اور کمیونٹی نے ان کی اہلیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔

نوٹ ؛ اہم ترین خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔اردو نیوز یو ایس اے ۔۔۔۔Urdu News USA
۔۔۔

Related Articles

Back to top button